• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ تانیہ ایدروس مفادات کے ٹکراؤ کے الزامات کی زد میں

by sohail
جون 24, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم عمران خان کی قریبی ساتھی اور ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ تانیہ ایدروس مفادات کے ٹکراؤ کے الزامات کی زد میں آ گئی ہیں۔

میڈیا کے مطابق وہ ڈیجیٹل پاکستان سے منسلک ایک پرائیویٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائرکٹرز میں شامل ہیں۔

وزیراعظم نے گزشتہ برس 5 دسمبر کو ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کا آغاز کیا تھا اور مس ایدروس کو اس کا سربراہ بنایا تھا، وہ پہلے گوگل میں اعلیٰ عہدے پر فائز تھیں جہاں سے انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

فروری میں تانیہ ایدروس کو وزیراعظم کا خصوصی مشیر برائے ڈیجیٹل پاکستان بنا دیا گیا، یہ پروگرام براہ راست وزیراعظم کی زیرنگرانی کام کرتا ہے۔

ڈان اخبار کے مطابق اسی ماہ ڈیجیٹل پاکستان فاؤنڈیشن (ڈی پی ایف) نام کے ایک نان پرافٹ ادارہ ایس ای سی پی کے تحت رجسٹرڈ ہوا جس کا مقصد ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں معاونت کرنا تھا۔

ایس ای سی پی کی ویب سائیٹ کے مطابق ڈی پی ایف کے بانی ڈائرکٹرز میں تانیہ ایدروس، جہانگیر ترین، کریم ٹیکسی کمپنی کے سی ای او مدثر الیاس شیخ اور جہانگیرترین کے وکیل سکندر بشیر محمد شامل تھے۔

کمپنی میں تانیہ ایدروس کی شمولیت اور اس کی فنڈنگ اور آپریشنز میں غیرشفافیت نے مفادات کے ٹکراؤ کے خدشات پیدا کر دیے۔

تانیہ ایدروس کا ردعمل

تانیہ ایدروس نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈی پی ایف پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی نہیں ہے بلکہ یہ غیرنفع بخش ادارہ ہے، اگر یہ نفع کمانے والا ادارہ ہوتا تبھی مفادات کے ٹکراؤ کا الزام عائد ہو سکتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی پی ایف کا مقصد حکومت کو مختلف شعبے ڈیجیٹل کرنے میں مفت مدد مہیا کرنا ہے، یہ ادارہ حکومت سے کوئی پیسے نہیں لیتا بلکہ عطیہ دینے والوں سے فنڈ اکٹھا کرتا ہے، یہ حکومت پر بوجھ نہیں بلکہ اس کا بوجھ کم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

جہانگیر ترین کے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ بلاشبہ ادارے کی ٹیم کا حصہ تھے لیکن انہوں نے اپنے ذاتی معاملات اور کاروباری مصروفیات کے باعث اپریل میں بورڈ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تانیہ ایدروس نے بتایا کہ جہانگیر ترین نے 15 اپریل کو ادارے کے ممبر اور ڈائرکٹر کے طور پر استعفیٰ دیا تھا جسے ایس ای سی پی نے 23 اپریل کو منظور کر لیا تھا، ان کے وکیل نے بھی ادارے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

بورڈ آف ڈائرکٹرز نے ابھی ان دونوں افراد کی جگہ نئی تعیناتیاں کرنی ہیں، تانیہ ایدروس نے بتایا کہ کورونا کے باعث یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایف کا کوئی ڈائرکٹر یا چیئرپرسن اگر سرکاری عہدیدار ہو تو وہ ادارے سے کسی قسم کی تنخواہ نہیں لیتا۔

Tags: تانیہ ایدروسڈیجیٹل پاکستانمفادات کا ٹکراؤ
sohail

sohail

Next Post

کرکٹر محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ پہلے مثبت اور پھر منفی

حکومتی رکن قومی اسمبلی کی کورونا سے بچاؤ کے لیے ٹڈی دل کھانے پر تحقیق کی تجویز

ایمریٹس ائیرلائن نے پاکستان سے دبئی کے لیے پروازیں روک دیں

بھارت نے ٹک ٹاک کے مقابلے میں نئی ایپ 'چنگاری' لانچ کر دی

کورونا کے بڑھتے مریض، بھارت میں فوج طلب کر لی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In