• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کرکٹر محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ پہلے مثبت اور پھر منفی

by sohail
جون 24, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, کھیل, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کورونا کا دوسرا ٹیسٹ کرایا ہے جو منفی آیا ہے، اس سے قبل برطانیہ کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آیا تھا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے کرائے گئے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد میں نے اپنی تسلی اور دوسری رائے کے لیے ایک بار پھر ٹیسٹ کرایا ہے جو منفی آیا ہے۔

جاوید میانداد کو ٹیم سے نکالنے کے پیچھے عمران خان کا ہاتھ تھا، سابق کرکٹر باسط علی کا انکشاف

پاک بھارت کرکٹرز کی دوستیاں اور دشمنیاں، شاہد آفریدی کی زبانی

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی تمام فیملی کا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے، اللہ پاک ہم سب کو محفوظ رکھے۔

پاکستان کی ٹیم برطانیہ میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، انہوں نے رواں ماہ روانہ ہونا تھا لیکن 10 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے، پہلا ٹیسٹ 30 جولائی کو شروع ہونا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسکواڈ کا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کے نتائج کے مطابق 10 کھلاڑی وائرس سے متاثر نکلے، ان میں فخر زمان، محمد رضوان، وہاب ریاض، عمران خان، محمد حفیظ، محمد حسنین اور کاشف بھٹی شامل تھے۔

ان سے قبل شاداب خان، حارث رؤف اور حیدر علی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا تھا، کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص ملنگ علی بھی کورونا کا شکار نکلے۔

کورونا سے متاثرہ ان تمام کھلاڑیوں میں کسی قسم کی علامات نہیں پائی گئیں، پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ ٹیسٹ کے حالیہ مثبت نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ وائرس کسقدر خطرناک ہے۔

جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ان میں عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

Tags: پاکستان کرکٹ بورڈمحمد حفیظ
sohail

sohail

Next Post

حکومتی رکن قومی اسمبلی کی کورونا سے بچاؤ کے لیے ٹڈی دل کھانے پر تحقیق کی تجویز

ایمریٹس ائیرلائن نے پاکستان سے دبئی کے لیے پروازیں روک دیں

بھارت نے ٹک ٹاک کے مقابلے میں نئی ایپ 'چنگاری' لانچ کر دی

کورونا کے بڑھتے مریض، بھارت میں فوج طلب کر لی گئی

واپڈا نے بی آر ٹی کے تمام اسٹیشنوں کی بجلی کاٹنے کا حکم دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In