• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

واپڈا نے بی آر ٹی کے تمام اسٹیشنوں کی بجلی کاٹنے کا حکم دے دیا

by sohail
جون 24, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

خیبرپختونخوا حکومت کا واحد منصوبہ بی آر ٹی حکومتی نااہلی کے باعث تاحال التوا کا شکار ہے۔ منصوبے میں ایک مسئلہ ختم نہیں ہوتا کہ دوسرا سر اٹھانا شروع کر دیتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب پشاور واپڈا حکام نے بی آر ٹی کے تمام سٹیشنوں کی بجلی کے کنکشن کاٹنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں کیونکہ بی آر ٹی انتظامیہ نے کئی ماہ سے بلز ادا نہیں کیے اور اب ایک کروڑ 56 لاکھ روپے کے واجبات جمع ہو چکے ہیں جو کہ ادا نہیں کیے جا رہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ شہر بھر میں لوڈ شیڈنگ کے باوجود بی آر ٹی سٹیشنوں پر 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی جاری رہی تاہم ادائیگیوں کے لیے بی آر ٹی حکام متعدد وضاحتیں مانگ رہے ہیں کہ اتنا بل کیسے بن گیا۔

ذرائع نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ ادائیگیوں کے لیے بی آر ٹی حکام کو بار بار یاددہانیاں کرائیں گئیں اور یہ مسئلہ کئی ماہ سے چل رہا ہے تاہم اب واپڈا حکام نے بجلی کے کنکشن کاٹنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ یاد رہے کہ بی آر ٹی ابھی تک عوام کے لیے نہیں کھولی گئی۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے سپریم کورٹ میں بی آر ٹی کیس میں جواب جمع کرایا تھا کہ ایسے بڑے پیمانے پر بننے والے منصوبوں پر ہونے والی تنقید معمول کی بات ہے۔

سالوں گزر جانے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف حکومت کا واحد منصوبہ جو صوبہ میں گزشتہ دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا ابھی تک التوا کا شکار ہے۔

منصوبے میں متعدد بار تبدیلیاں کی گئی اور تعمیرات کو بار بار توڑ کر بنایا جاتا رہا تاہم حکام کے مطابق یہ تبدیلیاں کنسلٹنٹ کی غلطی، روٹ پر بسنے والی آبادی اور کنٹونمنٹ کے مسائل کی وجہ سے کی گئیں۔

منصوبے میں اب تک  6 میں سے 3 پیکجز (روٹس) زیادہ تر مکمل ہو چکے ہیں، انجنیئرز کی جانب سے بی آر ٹی چلانے والی کمپنی دی ٹرانس پشاور کو سرٹیفیکیٹ دے دیا گیا ہے جبکہ منصوبہ میں سب سے بڑے کوریڈور پر 97 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور رواں ماہ کے آخر تک اس کوریڈور کو بھی مذکورہ کمپنی کے حوالے کرنا متوقع ہے جسکے بعد روٹس پر بسیں چلانے کا آغاز کی جا سکتا ہے۔

منصوبے پر اضافی لاگت کی وجہ 12 تبدیلیاں ہیں۔

ضروریات کو پورا کرنے کے لیے چمکنی  میں ڈپو میں تبدیلی کی گئی کیونکہ بسوں کو آپریٹ کرنے کے لیے پہلے والی مختص جگہ موزوں نہیں تھی جسے تبدیل کر کے بی آر ٹی کوریڈور کے قریب کر دیا گیا ہے مگر وہ ریلوے پھاٹک کے دوسری جانب ہے جبکہ ڈیزائن میں بھی تبدیلی کی گئی تاکہ ہائبریڈ بسوں کو چارج کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ اسٹیشن تک پہنچنے کے راستے کو  پل کے ذریعے بلند رکھنے کے بجائے  اسے تبدیل کر کے زیر زمین لایا گیا کیونکہ بجلی کی ہائی ٹینشن تاروں کو ہٹانا ممکن نہیں تھا۔

 گلبہار والے علاقے میں اصل ڈیزائن میں تبدیلی کی وجہ روڈ کی کم چوڑائی تھی جہاں نالے، یوٹیلیٹی سروسز اور سروس روڈ کی وجہ سے  چارہ نہیں تھا جبکہ علاقے کے لوگوں کا اصرار تھا کہ تمام یو ٹرن اپنی موجودہ جگہوں پر رہیں  جس کے بعد او ڈی بی ایم نے متبادل ڈیزائن تیار کیا۔ 

بالاحصار کے مقام پر قدیم شاہی کٹھا نالے کی دریافت کی وجہ سے ہر طرح کی ٹریفک کے لیے انڈرپاس کو دوبارہ سے evaluate کیا گیا۔ مذکورہ جگہ پر اسٹیشن نمبر 8 پر چلنے والے روٹ پر ہر طرح کی ٹریفک کے لیے ڈیزائن تبدیل کیا گیا۔ 

ٹی جنکشن ایئرپورٹ روڈ اور سر سید روڈ پر ٹریفک کی بدترین صورتحال کے باعث کنٹونمنٹ اور بریگیڈ 102 نے درخواست کی کہ بی آر ٹی روٹ کوزمین کی سطح سے بلند کیا جائے تاکہ ٹریفک میں روانی رہے اور ایئرپورٹ تک با آسانی پہنچا جا سکے۔ روڈ کی چوڑائی کم ہونے کی وجہ سے بریگیڈ 102 اور پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی درخواست پر بی آر ٹی اسٹیشن 17 کو ایئر پورٹ روڈ سے ہٹا کر امن چوک میں انڈر گراؤنڈ کیا گیا تاہم اس کا استعمال اس وقت کیا جائے گا جب منصوبہ کی توسیع جی ٹی روڈ تک کی جائے گی۔

تہکال میں اسٹیشن 19 کے ڈیزائن میں تبدیلی وہاں کے رہائشیوں کے تحفظات پر کی گئی جنہیں یو ٹرن تبدیل نہ کرنے اور پارکنگ کی جگہ نہ ہونے کی شکایت تھی جس کے بعد کنسلٹنٹس نے اسٹیشن کا ڈیزائن تبدیل کر کے زمین کی سطح سے بلند کیا  جبکہ  پیدل چلنے والے افراد کے لیے گنجائش نہ ہونے کیوجہ سے سٹیشن 18 کو منصوبہ سے نکال دیا گیا۔

تاتارا پارک حیات آباد کے علاقے میں اسٹیشن 28 اور 29  کے درمیان سیکشن  کا منصوبہ ایٹ گریڈ بس وے اور انڈرپاس کا تھا تاہم کنسلٹنٹس کی غلطی کی وجہ سے اس جگہ پر بلند ڈیزائن کے بجائے کافی تعمیراتی کام کر دیا گیا۔   سیکیورٹی حکام کے کہنے پر  اسٹیشن کے علاوہ تمام روٹس پر سی سی ٹی وی کمروں کے ذریعے کوریج، باڑ اور انٹری گیٹ بھی لگائے گئے۔ 

 ان تمام تبدیلیوں کی منظوری ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے لی گئی

 منصوبہ کے پی سی ون میں مختلف وجوہات کی وجہ سے نظر ثانی کی گئی جس میں ایک وجہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا قرضہ دینے کی رقم کم کر دینا تھا، منظور شدہ پی سی ون کے تحت منصوبے خیبر پختونخوا حکومت اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اشتراک سے مکمل ہونا تھا اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے 400 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا جو لاگت کا  85 فیصد بنتا ہے جبکہ حکومت نے باقی 15 فیصد لاگت کا بوجھ  اٹھانا تھا تاہم اے ڈی بی نے دیگر وجوہات کے باعث رقم دینے سے معذرت کی اور 335 ملین ڈالر فنڈ دینے پر متفق ہوا اور رقم کے خلاء کو پر کرنے کے لیے  اے ایف ڈی سے 130 ملین یورو  قرضہ لیا۔

موٹ میکڈونلڈ نامی کمپنی منصوبے کی نگرانی اور معیار دیکھنے کے لیے نگران کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہی ہے جو کہ اے ڈی بی سے ادائیگی کی کلیئرنس کراتی ہے جبکہ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ٹھیکوں کی رقوم دینے سے براہ راست تعلق نہیں۔

Tags: بی آر ٹی منصوبہ
sohail

sohail

Next Post

شوہر کو قتل کی دھمکی: قاضی عیسیٰ کی اہلیہ نے پولیس کو درخواست دے دی

پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی سے امید جاگ اٹھی

چین نے دولت بیگ کے قریب بھارت کے خلاف ایک نیا محاذ کھول دیا

لوگوں کو بڑی امید تھی اس لیے تبدیلی لائے، چیف جسٹس

ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگا کر خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنانے والے گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In