• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی سے امید جاگ اٹھی

by sohail
جون 25, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان میں گزشتہ 5 روز سے کورونا وائرس کے تمام پہلوؤں میں کمی دیکھی جا رہی ہے، ماہرین صحت امید کا اظہار کر رہے ہیں کہ یہ کمی جاری رہے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے لیکن وینٹی لیٹرز پر موجود افراد کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3622 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار 22 جبکہ اموات 3808 ہو گئی ہیں۔

کورونا پر حکومتی کارکردگی سے 67 فیصد پاکستانی مطمئن، گیلپ سروے

بھارت میں مردوں کی نسبت خواتین میں کورونا کے باعث موت کی شرح زیادہ کیوں ہے؟

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ کئی روز سے مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے 5 ہزار کے درمیان رہی ہے اور اس میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔

تاہم اس دوران ٹیسٹوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے جو پہلے 32 ہزار تک پہنچ چکی تھی لیکن گزشتہ دو روز میں یہ 25 ہزار تک آ گئی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان اخبار کو بتایا ہے کہ اگرچہ یہ بات درست ہے کہ ٹیسٹوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کورونا کے مشتبہ مریضوں کی تعداد بھی ملک بھر میں کم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی ایک وجہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ہو سکتی ہے جو ملک بھر میں جاری ہے اور دوسری امکان یہ ہے کہ ہم ہرڈ ایمونٹی کی طرف بڑھ رہے ہیں جس کے باعث کورونا کیسز میں کمی رپورٹ کی جا رہی ہے۔

ہرڈ ایمونٹی سے مراد یہ ہے کہ کسی ملک کی آبادی کا بڑا حصہ کورونا کا شکار ہو کر اس سے صحتیاب ہو جائے اور اس کے اندر قوت مدافعت پیدا ہو جائے جس سے وائرس کے پھیلنے کی صلاحیت میں کمی آ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا حکومتی سطح پر ٹیسٹ کم کرنے کی کوئی پالیسی اختیار نہیں کی گئی، اس کی حقیقی وجہ یہ ہے کہ اسپتالوں میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کی آمد کم ہو گئی ہے۔

مزید تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل 100 ٹیسٹ میں سے 20 مریضوں میں کورونا پایا جاتا تھا، 23 جون کو یہ شرح 16.7 فیصد ہو گئی ہے۔

برطانیہ میں جنوب ایشیائی باشندوں کی کورونا سے زیادہ اموات کیوں ہوئیں؟ نئی تحقیق

کورونا وائرس کس طرح خود کو مسلسل تبدیل کر کے خطرناک دشمن ثابت ہو رہا ہے؟

سرکاری عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس وقت 550 افراد وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں جن میں سے 90 فیصد کی زندگی بچانا بہت مشکل کام ہے، 27 جون کو ہمارا اجلاس ہو رہا ہے جس میں آنے والے دنوں میں ممکنہ کیسز کی تعداد کے متعلق اندازہ لگایا جائے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفر مرزا نے اس موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی کا تعلق ہے تو ہمیں امید ہے کہ یہ جاری رہے گی لیکن کوئی فیصلہ کرنے سے ابھی انتظار کرنا بہتر ہے۔

Tags: CoronavirusCoronavirus in Pakistanپاکستان میں‌ کورونا وائرسکورونا وائرسکورونا وبا میں کمی
sohail

sohail

Next Post

چین نے دولت بیگ کے قریب بھارت کے خلاف ایک نیا محاذ کھول دیا

لوگوں کو بڑی امید تھی اس لیے تبدیلی لائے، چیف جسٹس

ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگا کر خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنانے والے گرفتار

عدلیہ کے خلاف توہین آمیز ویڈیو پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا

دنیا کے غریب افراد اور ممالک تک کورونا ویکسین کیسے پہنچے گی؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In