• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

رواں برس صرف 1000 افراد فریضہ حج ادا کر سکیں گے، سعودی وزیر

by sohail
جون 23, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ امور محمد صالح بن طاہر بنتن نے کہا ہے کہ رواں برس صرف ایک ہزار لوگ فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حج کے لیے مقامی اور سعودی عرب میں رہائش پذیر افراد کی تعداد اس لیے کم رکھی گئی ہے تاکہ کورونا کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔

ایک نیوز کانفرنس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک سے آنے والے افراد فریضہ حج ادا نہیں کر سکیں گے اور وزارت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ زائرین صحت کے اصولوں کی سخت پابندی کریں۔

وزیربرائے حج نے مزید بتایا کہ 65 سال یا اس سے بڑی عمر کے افراد فریضہ حج ادا نہیں کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ رواں برس وہ محدود پیمانے پر فریضہ حج کی ادائیگی کی اجازت دے گی۔

ٹویٹر پر جاری اعلان میں بتایا گیا تھا کہ صرف ایسے غیرملکی افراد یہ فریضہ ادا کر سکیں گے جو سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چونکہ ہجوم کے باعث کورونا پھیلنے کا امکان بڑھ جاتا ہے اس لیے رواں برس محدود عازمین کے ساتھ اس فریضے کی ادائیگی ہو گی۔

وزارت کی جانب سے بیان میں مزید بتایا گیا کہ لوگوں کی جان بچانے کے لیے اسلامی تعلیمات کے مطابق سماجی فاصلہ اور دیگر ضروری اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس عازمین حج کی تعداد 18 لاکھ سے زائد تھی تاہم رواں برس کورونا کے باعث یہ تعداد بہت کم رہے گی۔

Tags: فریضہ حج کی ادائیگی
sohail

sohail

Next Post

کیا حکومت اسکول کھولنے کا فیصلہ کرنے جا رہی ہے؟

لاہور ہائی کورٹ: عثمان بزدار کو نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

سابق صدر آصف زرداری سیاسی طور پر متحرک، پارٹی رہنماؤں سے روابط شروع

وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی، اراکین کے درمیان گرماگرمی

'پائلٹس کورونا کے متعلق گفتگو کر رہے تھے' کراچی طیارہ حادثہ رپورٹ اسمبلی میں پیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In