وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے پر غور کر رہی ہے۔
اپنے دفتر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مدرسوں اور پرائیویٹ اسکولز سے تجاویز طلب کی ہیں۔
چینی بچوں کو اسکول میں داخل ہوتے وقت کن احتیاطی تدابیر سے گزرنا پڑتا ہے؟
کورونا وائرس کے باعث دنیا کے تعلیمی نظام کی تشکیل نو ہو رہی ہے
معاشرے کی بے حسی نے ایک بہترین طالب علم اور سول انجینئیر کو خواجہ سرا بنا دیا
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزارت صحت کے ساتھ ایک اجلاس طے پا گیا ہے، این سی او جی کے ڈیٹا کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔
شفقت محمود نے بتایا کہ یونیسف کے ذریعے وزارت تعلیم ان تمام ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے جنہوں نے ایس او پیز کے تحت اسکولز کھول دیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یونیسف کے ساتھ حکومتی پالیسی پر مشاورت ہوئی ہے، ہم تعلیم جیسے بنیادی مسئلے پر موجود غیریقینی ختم کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گیلپ سروے کے مطابق 70 فیصد والدین اپنے بچوں کو ایس او پیز کے تحت اسکول بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے اشارہ دیا کہ اسکول کھولنے کا روڈ میپ تیار کرنے کے بعد وہ والدین کو اعتماد میں لینے کے لیے ایک پریس کانفرنس کریں گے۔