بیوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شوہر نے اسے پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔
مصری میڈیا کے مطابق بیوی نیچے گر کر بیہوش ہو گئی مگر معجزاتی طور پر اس کی جان محفوظ رہی، ہمسائیوں نے اسے اسپتال پہنچایا جہاں اس کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کی گئی ہے۔
پولیس نے شوہر کو گرفتار کر لیا جس نے بتایا کہ ان کی ازدواجی زندگی اس قدر ناخوشگوار تھی کہ دونوں علیحدگی کے لیے تیار ہو گئے تھے، اس صورتحال میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے مزید خرابی پیدا ہوئی۔
کورنا وبا سے لوگوں کے نفسیاتی مسائل میں کیا اضافہ ہورہا ہے؟
خودکشی کی کوششوں میں غیرمعمولی اضافہ، امریکی ڈاکٹرز کا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ
اس کا کہنا ہے کہ وہ خوفزدہ تھا کہ اسے بھی کورونا نہ ہو جائے، اس نے بیوی کو گھر چھوڑنے کا کہا جو اس نے نہ مانا، اس لیے بیوی کو پانچویں منزل سے دھکا دے دیا۔
شوہر کے مطابق خاتون نے تین ٹیسٹ کرائے اور تینوں ہی مثبت آئے، اس کے بعد بھی وہ گھر چھوڑنے پر تیار نہ ہوئی تو اس نے غصے میں دھکا دے دیا۔
پولیس کارروائی آگے بڑھانے کے لیے خاتون کے ہوش میں آنے کا انتظار کر رہی ہے۔
اسپتال کی ڈاکٹر نے عرب نیوز کو بتایا کہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے، اسے صحتیاب ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں، البتہ کورونا انفیکشن زیادہ نہیں ہے۔
ایک اور ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ لوگ گھروں میں بند ہیں، ان کے لیے نہ ہی پبلک پارکس موجود ہیں اور نہ ہی تفریح کے مواقع۔ وہ ایک ہی جگہ پر اکٹھے رہتے ہوئے بوریت کا شکار ہیں۔