جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن انتقال کر گئے، وہ کافی عرصہ سے علالت کے سبب کراچی کے اسپتال میں زیرعلاج تھے، ان کی عمر 78 برس تھی۔
سید منور حسن 29 مارچ 2009 سے 29 مارچ 2014 تک جماعت اسلامی کے امیر رہے، انہوں نے طلبہ سیاست کا آغاز نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن سے کیا جس کے وہ 1959 صدر بھی رہے تھے، بعد ازاں انہوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر لی۔
وہ جماعت اسلامی کے چوتھے امیر تھے، جون 1960 میں سید منور حسن اسلامی جمیعت طلبہ کا حصہ بنے اور بعد میں جماعت اسلامی میں شامل ہوئے۔
وہ 5 اگست 1941 کو دہلی میں پیدا ہوئے جہاں سے ان کے خاندان نے پہلے لاہور اور پھر کراچی ہجرت کی۔