ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈرکسن کا مختلف وجوہات کے باعث دو بار شادی ملتوی ہو چکی ہے جس کے بعد انہوں نے شادی کی نئی تاریخ طے کی مگر اب اسے بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے منگیتر کی تصویر کے ساتھ فیس بک پوسٹ میں کہا کہ میں اس بہترین انسان کے ساتھ شادی کا انتظار کر رہی ہوں لیکن یہ اسقدر آسان نہیں ہے کیونکہ اب برسلز میں جولائی کے اسی دن ایک اہم اجلاس ہے جس دن ہم نے اپنی شادی پلان کی تھی۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو منگیتر سمیت کیفے میں داخل ہونے سے کیوں روک دیا گیا؟
انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنا کام کرنا ہے اور ڈنمارک کے مفادات کا خیال رکھنا ہے، میں اپنے منگیتر کو ہاں کہنے کی منتظر ہوں۔
یاد رہے کہ یورپی یونین کا غیرمعمولی اجلاس 17 اور 18 جولائی کو طلب کیا گیا ہے جس میں 27 سربراہان مملکت شرکت کریں گے، کورونا لاک ڈاؤن شروع ہونے کے کئی ماہ بعد یہ پہلا اجلاس ہو گا جس میں لوگ بذات خود شرکت ہوں گے ورنہ اس سے قبل ورچوئل اجلاس ہوتے رہے ہیں۔
اس اجلاس میں مختلف ممالک کے رہنما کورونا وبا کے بحران کے دوران معیشت کی بحالی اور یورپی یونین کے بجٹ کے متعلق گفتگو کریں گے۔