حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 23 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 84 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نفاذ یکم جولائی کے بجائے کا 26 جون کو رات 12 بجے سے کر دیا گیا۔
اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 46 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی کھپت کم ہونے سے قیمتیں تاریخ کی کم تریں سطح پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی۔
عوامی سطح پر اتنے بڑے اضافے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور سوشل میڈیا پر حکومت پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔