• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

دنیا کے 10 امیر ترین افراد نے کورونا وبا کے دوران ایک ہی ہفتے میں 23 ارب ڈالر کما لیے

by sohail
جون 27, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, معیشت
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا وائرس ایک طرف انسانی جانوں کا شکار کر رہی ہے تو دوسری جانب پوری دنیا کی معیشت اس کے حملے سے نڈھال ہو چکی ہے۔ بیروزگاری نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں جبکہ بڑی بڑی کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

تام چند افراد ایسے ہیں جن کے پاس پہلے ہی دولت کے انبار جمع تھے اور کورونا وبا نے اس میں مزید اضافہ کیا ہے، دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی آمدنی میں ایک ہی ہفتے کے دوران اربوں ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

1 جون سے لے کر 25 جون کے دورانیے میں ان افراد نے 23 ارب ڈالرز مزید کما لیے ہیں۔

بھارت کی 10 شخصیات جو اپنے ورثا کیلئے بے پناہ دولت چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوئیں

جیف بیزوس

دنیا کا امیر ترین شخص جیف بیزوس ہیں جو ایمازون کمپنی کے مالک ہیں، فروری سے لے کر 25 جون تک ان کی دولت میں 50 ارب ڈالر کا اضافہ ہو چکا ہے۔

صرف رواں ہفتے میں ان کی مجموعی دولت میں 5 ارب 60 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد وہ 164 ارب 50 کروڑ ڈالر کے مالک بن گئے ہیں۔

رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں ایمازون کے شیئرز میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

میکنزی بیزوس

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکنزی بھی ایمازون میں 4 فیصد شیئر کی مالک ہونے کے باعث مزید امیر ہو گئی ہیں، ان کی دولت رواں ہفتے 2 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 53.9 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ وہ دنیا کی امیر ترین خواتین میں اب دوسرے نمبر پر آ گئی ہیں۔

ما ہواتنگ

ٹینسینٹ کمپنی کے چیئرمین ما ہواتنگ نے اس ہفتے 3.4 ارب ڈالر مزید کما لیے ہیں اور وہ مجموعی طور پر 54 ارب 60 کروڑ ڈالرز کے مالک ہو گئے ہیں۔

وہ علی بابا گروپ کے بانی جیک ما سے بھی آگے بڑھ گئے ہیں جن کی دولت اس وقت 24 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 44 ارب 30 کروڑ ڈالر ہو گئی ہے۔

سلیمان کریموف

روسی سرمایہ کار سلیمان کریموف کی دولت میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کا اضافے کے بعد 16 ارب 70 کروڑ ڈالر ہو گئی ہے، وہ اور ان کا خاندان روس میں سونے کی پیداوار کے حوالے سے سب سے بڑی کمپنی پولیئس میں 78 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔

برنارڈ آرنالٹ اور مائیکل ڈیل

برنارڈ آرنالٹ ایک ارب 70 کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ 104 ارب 10 کروڑ ڈالر اور ٹیکنالوجی کا بڑا نام مائیکل ڈیل ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 31 ارب 60 کروڑ ڈالر کے مالک بن گئے ہیں۔

مکیش انبانی اور دیگر امیرترین افراد

ان کے علاوہ بھارت کے مکیش انبانی 3 ارب 70 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 63 ارب 50 کروڑ ڈالر، چینی کولن ژنگ ہانگ ایک ارب 90 کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ 44 ارب 60 کروڑ ڈالر، چین کے ولیم لی ڈنگ ایک ارب 60 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 26 ارب 70 کروڑ ڈالر اور چین ہی کے ینگ لن کن ایک ارب 40 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 33 ارب 50 کروڑ ڈالر کے مالک بن گئے ہیں۔

Tags: برنارڈ آرنالٹجیف بیزوسدنیا کے 10 امیر ترین افرادسلیمان کریموفکورونا وبا اور امیر ترین افرادما ہواتنگمائیکل ڈیلمکیش انبانیمیکنزی بیزوس
sohail

sohail

Next Post

رواں ماہ برطانیہ میں آدھے سے زیادہ کورونا کیسز پاکستان سے آنے کا انکشاف

کورونا کی ویکسین تیار ہونے کے بعد بھی ایک رکاوٹ باقی رہے گی، بل گیٹس

اٹلی میں ریچھ کو سزائے موت سنائے جانے پر ہنگامہ برپا ہو گیا

وقار یونس کو اپنے کیریئر میں کس واقعہ پر افسوس اور پچھتاوا ہے؟

کورونا کی تین نئی علامات، سائنسدانوں نے خبردار کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In