• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

رواں ماہ برطانیہ میں آدھے سے زیادہ کورونا کیسز پاکستان سے آنے کا انکشاف

by sohail
جون 27, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

برطانیہ میں باہر سے آنے والے آدھے سے زیادہ کورونا کیسز پاکستان سے آئے، یکم مارچ سے لیکر اب تک 190 فلائٹس پر 65 ہزار سے زائد لوگوں نے پاکستان سے برطانیہ کا سفر کیا۔

دی ٹیلی گراف میں شائع خبر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے اعدادوشمار کے مطابق 4 جون سے پاکستان سے برطانیہ آنے والے 30 افراد میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں جو کہ نصف سے زیادہ امپورٹڈ کیسز کی نمائندگی کرتے ہیں۔

برطانیہ کا سب سے بڑا شکاری پرندہ 240 سال بعد ملکی فضاؤں میں لوٹ آیا

کورونا وائرس پھیلانے کا الزام، برطانیہ میں 77 فون ٹاورز جلا دیے گئے

پاکستان سے روزانہ 2 سے زیادہ پروازیں پاکستان سے برطانیہ آتی ہیں اور اطلاعات کے مطابق آنے والے مسافروں میں سے کچھ کو فوری طور پر اسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا۔

حکام کو یہ پریشانی لاحق ہے کہ اس سے برطانیہ کے خلاف ردعمل پیدا یو سکتا ہے اور یورپ میں انفیکشن کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے کیونکہ برطانیہ اپنے ائیر بریجیز کھولنے کی تیاری کر رہا ہے۔

پرتگال بھی ایسی ہی صورتحال سے گزر رہا ہے، وہاں برازیل سے امپورٹڈ کیسز سامنے آئے ہیں لیکن وہ اپنے نوآبادیاتی روابط کی وجہ سے  کھلے عام کہنے سے قاصر ہیں۔

پاکستان سے آنے والوں کے کورونا وائرس پھیلانے کے خدشے کے پیش نظر دنیا کی بڑی ائیر لائنز میں سے ایک نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے ساتھ فضائی آپریشن عارضی طور پر  معطل کر دیا ہے۔

دبئی کی ایئر لائن ایمریٹس نے بھی 22 جون کو ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر 30 پاکستانیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فضائی آپریشن معطل کر دیا۔ اس کے علاوہ اتحاد ائیر اور فلائے دوبئی نے بھی پاکستان کیلئے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

رواں ہفتے ساؤتھ کوریا نے بھی پاکستان اور بنگلادیش سے آنے والوں کیلئے اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں۔

برطانیہ میں جنوب ایشیائی باشندوں کی کورونا سے زیادہ اموات کیوں ہوئیں؟ نئی تحقیق

پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی سے امید جاگ اٹھی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کی آن بورڈ ہونے سے پہلے ہیٹ سینسرز کے ذریعے اسکریننگ کی جاتی ہے اور بخار ہونے کی صورت میں انھیں طیارے میں سوار نہیں کیا جاتا۔ مسافروں کیلئے ماسک پہننا ضروری ہے۔

حکام کے اندازے کے مطابق پاکستان میں ایک وقت میں تقریباً ایک لاکھ برطانوی شہری موجود ہوتے ہیں جن میں بیشتر دوہری شہریت کے حامل ہیں۔

 4 اپریل سے 13 مئی کے دوران تقریبا 25 ہزار برطانوی شہری وطن واپس آئے جو کہ تقریباً تمام ہی برطانوی پاکستانی تھے۔

Tags: برطانیہ میں‌ کورونا وائرسپاکستان میں‌ کورونا وائرسکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

کورونا کی ویکسین تیار ہونے کے بعد بھی ایک رکاوٹ باقی رہے گی، بل گیٹس

اٹلی میں ریچھ کو سزائے موت سنائے جانے پر ہنگامہ برپا ہو گیا

وقار یونس کو اپنے کیریئر میں کس واقعہ پر افسوس اور پچھتاوا ہے؟

کورونا کی تین نئی علامات، سائنسدانوں نے خبردار کر دیا

پیٹرول کی قلت کے باعث ملک میں بجلی بحران شدت اختیار کرنے کا خدشہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In