• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ نئے کیسز

by sohail
جولائی 3, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 55 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو دنیا بھر میں ایک ہی دن میں رپورٹ ہونے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔

 اس سے قبل برازیل میں 19 جون کو 54 ہزار 771 نئے مریض سامنے آئے تھے اور اب امریکہ میں 55 ہزار 274 کیسز کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ سامنے آیا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکہ کی بیشتر ریاستوں میں کورونا کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وبا سے نمٹنے میں ناکامی کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

امریکہ کی 50 ریاستوں میں سے 37 میں کورونا کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں، گزشتہ روز صرف فلوریڈا میں 10 ہزار کیسز سامنے آئے تھے جو ایک ہی دن میں کسی بھی امریکی ریاست اور یورپ کے کسی بھی ملک میں نئے مریضوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

کورونا سے بچاؤ کی واحد دوا ریمڈیسویر پر امریکہ قابض ہو گیا

کورونا ویکسین پر پہلا حق کس کا ہوگا؟ امریکہ اور فرانس میں جھگڑا شروع

کورونا وبا کے خاتمے پر چین اور امریکہ کے درمیان سرد جنگ کے خطرات لہرانے لگے

اسی طرح کورونا کا نیا مرکز بننے والی دوسری ریاست کیلیفورنیا میں دو ہفتوں کے دوران ٹیسٹوں کے مثبت آنے کی شرح میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد میں 56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ فیس ماسک کو لازمی قرار دینے کے خلاف تھے مگر اب انہوں نے بھی کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث اس کی پابندی لازمی قرار دے دی ہے۔

ٹیکساس میں گزشتہ روز کورونا کے 8 ہزار نئے کیسز سامنے آئے تھے، گورنر کا کہنا ہے کہ ہم وائرس کے پھیلاؤ کو بغیر لاک ڈاؤن کے روکنا چاہتے ہیں۔

وبا کی پہلی لہر

امریکہ میں اب تک کورونا کے باعث ایک لاکھ 29 ہزار افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم کا کہنا ہے کہ ابھی ہم کورونا کی پہلی لہر کا سامنا کر رہے ہیں، اس سے نمٹنے کے لیے انفرادی ذمہ داری پورا کرنے کی ضرورت ہے۔

اسی طرح کینسس کی ریاست میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد میں 46 فیصد اضافے کے بعد فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن اور بیروزگاری

وبا کے ابتدائی دنوں میں لگایا جانے والا بھرپور لاک ڈاؤن معیشت کی تباہی کا سبب بن گیا تھا جس کی وجہ سے ریاستوں کے گورنر دوبارہ یہ فیصلہ لینے سے ہکچکا رہے ہیں۔

یو ایس لیبر ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن نرم کرنے کے بعد جون کے دوران لوگوں کو ملازمتیں ملنے کی شرح میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے باوجود اس وقت وبا سے پہلے کے دور کے مقابلے میں ایک کروڑ 47 لاکھ ملازمتیں کم ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں رپورٹرز کو بتایا کہ لوگوں کو ملازمتیں ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری معیشت دوبارہ سے اٹھ رہی ہے۔

لیکن ٹرمپ کے انتخابی حریف جو بائیڈن نے ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیڑھ کروڑ امریکی اس وقت بھی کام سے محروم ہیں، ٹرمپ کو چاہیئے کہ وہ فتح کا اعلان کرنا چھوڑ دیں۔

گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ کی ٹلسا میں ہونے والی ریلی میں شرکت کرنے والے صدارتی امیدوار ہرمین کین بھی کورونا کا شکار ہونے کے بعد اسپتال داخل ہو گئے ہیں۔

اس انتخابی ریلی کا انتظام سنبھالنے والے اسٹاف کے 8 ارکان کورونا میں مبتلاء ہو گئے ہیں۔

Tags: امریکہ میں کورونا وائرسڈونلڈ ٹرمپکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

شیخوپورہ: مسافر ٹرین کی کوسٹر سے ٹکر، 20 افراد ہلاک

عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آ گئی، سنسنی خیز انکشافات

جج ارشد ملک کی برطرفی پر مریم نواز، شہباز گل، فواد چوہدری کا ردعمل

شاہ محمود قریشی بھی کورونا کا شکار ہو گئے

بندروں سے چنائی، سپرمارکیٹس نے ناریل کی مصنوعات کی فروخت روک دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In