پاکستان کے وزیرخارجہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج سہ پہر مجھے ہلکا بخار محسوس ہوا جس کے بعد میں نے فوری طور پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔
پاکستان کی کون سی اہم شخصیات کورونا وائرس کا نشانہ بن چکی ہیں؟
کورونا سے متاثر ہونے والی دنیا کی مشہور شخصیات
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں خود کو مضبوط اور توانا محسوس کر رہا ہوں اور گھر سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتا رہوں گا۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کئی اہم شخصیات کورونا کا شکار ہو چکی ہیں جن میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، فنکار، اداکار اور کھلاڑی شامل ہیں۔
ان میں سے زیادہ تر صحتیاب ہو چکے ہیں تاہم چند افراد اس وبا کے ہاتھوں جاں بحق ہو گئے ہیں۔