• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

مرنے کے بعد ایک باپ کا بیٹی کی سالگرہ پر ای میل

by sohail
جولائی 6, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایک باپ کی اپنی بیٹی سے شفقت اور محبت کی یہ ایک ایسی کہانی ہے جس میں ایک باپ اس دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی اپنی بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دینا نہیں بھولے۔

یہ نتاشا سلمان کی کہانی ہے جو اپنے باپ کی وفات کے بعد اپنی پہلی سالگرہ منانے کی تیاری کر رہی تھی جب اس کی نظر ان باکس میں ایک پرانی ای میل پر پڑی، جس سے بہت سارے لوگوں کو اپنی دکھ بری کہانیاں شیئر کرنے کا موقع ملا۔

نتاشا کے والد سلمان وحید 24 اپریل کو موٹر نیورون ڈیزیز کے باعث وفات پا گئے تھے۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کے دماغ اور اعصاب کو متاثر کرتی ہے۔

نتاشا کا کہنا تھا وہ امید کر رہی تھی کہ ان کا والد خواب میں آ کر ان کو سالگرہ کی مبارکباد دے گا، جبکہ ایسا نہ ہونے پر وہ مایوس تھیں۔ پھر جون کے مہینے کا وہ اہم دن آن پہنچا جب نتاشا 22 برس کی ہوگئیں لیکن اس دن وہ بہت بوریت محسوس کر رہی تھی۔

اسی دوران انھوں نے اپنا پرانا ای میل اکاؤنٹ کھولنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ پرانی اور غیر ضروری ای میلز کو ڈیلیٹ کر دیں۔ جب وہ اپنے ان باکس میں متعدد دکانوں کی جانب سے سپیم میں آئی ای میلز کو چیک کر رہی تھی تو ان میلز کے درمیان انھیں اپنے والد کی جانب سے ایک نوٹ نظر آیا جسے وہ تقریباً ڈیلیٹ کر چکی تھی جب تک کہ انھیں لفظ بابا نظر نہیں آیا۔

اس نوٹ میں لکھا تھا ‘ڈاکٹر نتاشا! سالگرہ مبارک ہو۔ بابا ہمیشہ تمہیں پیار کرتے ہیں’۔

نتاشا نے کہا میرے والد نے میری یونیورسٹی والے ای میل کے بجائے میرے پرانے ایڈریس پر بھیجی، انہوں نے اپنی بیماری کی تشخیص ہونے کے دو برس بعد جولائی 2017 میں یہ ای میل ریمائنڈر ترتیب دیاتھا۔

نتاشا نے کہا کہ شاید بابا جانتے تھے کہ وہ زیادہ دیر زندہ نہیں رہ پائیں گے اس لئے انھوں نے یہ ریمائنڈر لگایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ای میل نے مجھے بے حد خوشی دی۔ میرے دوستوں نے کہا کہ میرے والد کی ای میل حیرت انگیز ہے، پھر میں نے یہ نوٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کر دیا، جس پر لوگوں نے پاگل کر دینے والا ردعمل دیا۔

نتاشا کے ٹویٹ اور اس کے پرفیکٹ بابا کی اس کہانی کو 3 لاکھ 73 ہزار لوگ اب تک پسند کر چکے ہیں جبکہ 11 سو لوگوں نے کمنٹس بھی کئے ہیں جس میں انھوں نے اپنےغمگین ، دکھ بھرے اور خوشی کے لمحات سے متعلق کہانیاں بھی شیئر کیں۔

sohail

sohail

Next Post

پیمرا کا حکم معطل، لاہور ہائی کورٹ نے چینل 24 نیوز کا لائسنس بحال کر دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ، آئی پی ایل کے انعقاد کی راہ ہموار

قاسم سلیمانی کا قتل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ کے تفتیش کار

عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں 6 نام موجود نہیں ہیں، علی زیدی

ایف بی آر میں عارضی چیئرمیں کی تعیناتی حکومت کی بدنیتی ہے، پاکستان بار کونسل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In