• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جون 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ایئرمارشل ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پی آئی اے کے سربراہ رہیں گے، کابینہ کی منظوری

by sohail
جولائی 7, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایئرمارشل ارشد ملک کو تین سال کے لیے پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایئرمارشل ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو رہیں گے، ریٹائرمنٹ کے بعد وہ باقی عرصہ کنٹریکٹ پر چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ہوں گے۔

یاد رہے کہ ایئر مارشل ارشد ملک 12 جولائی کو پاکستان ایئر فورس سے ریٹائر ہو جائیں گے، انہیں 11 اکتوبر 2018 کو وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کا چیئرمین بنانے کی منظوری دی تھی، بعد ازاں 2 اپریل 2019ء کو انہیں سی ای او تعینات کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کو مشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کے معاملہ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ جعلی اور مشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے پائلٹس کی مشکوک ڈگریوں سے متعلق جانچ پڑتال مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

کابینہ اجلاس کے دوران پاکستانی قیدی سید شارق رضا  کی برطانیہ حوالگی کا معاملہ موخر کر دیا گیا جبکہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق کمپنیز ایکٹ 2017 میں ترمیم کا معاملہ بھی موخر کر دیا گیا۔

اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  پی آئی اے کے جعلی لائسنس والے 28 پائلٹس کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے، تمام مشکوک لائسنس پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دور میں جاری ہوئے۔

کورونا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں کورونا سے پاکستان بہت کم متاثر ہوا ہے، کورونا کی روک تھام  کے لیے حکومت کی حکمت عملی بہت کامیاب رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو عید الاضحیٰ پر کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، وزیراعظم نے عید الاضحیٰ اپنے گھر پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، عوام بھی چاہیئے کہ وہ باہر جانے کے بجائے گھروں میں رہیں۔

Tags: ایئر مارشل ارشد ملکپی آئی اے
sohail

sohail

Next Post

کورونا وائرس چاردیواری کے اندر بھی متاثر کر سکتا ہے، سائنسدانوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

امریکہ کا کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالرز سے زائد کا معاہدہ

بیوی پر تشدد کے الزامات، جونی ڈیپ کی اخبار کے خلاف قانونی لڑائی شروع

‏اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ، ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

علی زیدی نےشوکت خانم کے3 ملین ڈالراپنےاکاؤنٹ میں منتقل کرائے،سعیدغنی کاالزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In