• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا کی معمولی علامات والے مریضوں میں خطرناک دماغی امراض کا انکشاف

by sohail
جولائی 10, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے ذریعے انتہائی مہلک اور خطرناک دماغی امراض کے جنم لینے کی جانب توجہ مبذول کرائی ہے۔

انہوں نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ ڈاکٹرز کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے یا معمولی علامات والے مریضوں میں انتہائی مہلک اور خطرناک دماغی امراض کی علامات کو نظر انداز کر رہے ہوں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ علامات عام طور پر کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے یا کم متاثرہ افراد میں ظاہر ہوتی ہیں۔

دماغی امراض کے ماہرین نے برطانیہ میں 40 سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تفصیلات شائع کی ہیں جن میں دماغی سوزش اور ذہنی خلفشار سے لے کر اعصابی نقصان اور اسٹروک یا فالج جیسی پیچیدگیاں پائی گئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کچھ کیسز میں تو دماغی مسئلہ ہی مریض کی پہلی اور اہم علامت ہوتی ہے۔ 

دی برین جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں ان کیسز میں ایک جان لیوا بیماری کا انکشاف کیا گیا ہے جسے انسفیلیو مائیلیٹس یا ایڈم کہا جاتا ہے، ایک 59 سالہ خاتون اسی پیچیدگی کے باعث جاں بحق ہو گئی۔ 

تحقیات کے مطابق تقریباً ایک درجن سے زائد مریضوں کے مرکزی دماغی نظام میں سوزش، 10 مریضوں میں سائیکوسس یا دماغی خلفشار، 8 مریضوں کو اسٹروک اور مزید 8 مریضوں کے پیریفیرل نروس سسٹم میں پیچیدگیاں سامنے آئیں۔

اس کے علاوہ بیئر سینڈروم ایک ایسی پیچیدگی یا مدافعتی ردعمل ہے جو اعصاب پر حملہ آور ہوتا ہے اور فالج کا سبب بنتا ہے، یہ مرض 5 فیصد کیسز میں مہلک ثابت ہوا ہے۔

اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس دماغ کو متاثر کرتا ہے جو ایک نئی بات ہے کیونکہ پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا کہ وائرس دماغ کو متاثر کریں۔

دی گارڈین میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق سائنسدانوں نے دنیا بھر کے ڈاکٹرز کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ مریضوں میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی ان پیچیدگیوں کے متعلق الرٹ ہو جائیں۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ جن مریضوں میں جسمانی تھکاوٹ، سن ہونے کی کیفیت، جسمانی کمزوری اور دماغی مسائل ظاہر ہوں، انھیں دماغی امراض کے ماہر ڈاکٹروں کے پاس بھیج دیا جائے۔

Tags: کورونا اور دماغی امراضکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

صدف زہرا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو مل گئی

لیاری آپریشن کے بعد پیپلز پارٹی نے عزیر بلوچ کو 5 کروڑ روپے دیے، حبیب جان بلوچ

ایمازون نے اپنے ملازمین کو موبائل فون سے ٹک ٹاک ایپ ہٹانے کا کیوں کہا؟

پائلٹس کی مشکوک ڈگریاں، سی اے اے نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی

متحدہ عرب امارات کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In