• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

لیاری آپریشن کے بعد پیپلز پارٹی نے عزیر بلوچ کو 5 کروڑ روپے دیے، حبیب جان بلوچ

by sohail
جولائی 11, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ 2012 کے آپریشن کے بعد پیپلزپارٹی نے عزیر بلوچ کے ساتھ رابطہ کر کے انہیں 5 کروڑ روپے دیے۔

معروف صحافی اطہر کاظمی کے ساتھ انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ لیاری آپریشن ختم ہونے کے بعد عزیر بلوچ ایک مرتبہ پھر پیپلزپارٹی کا حصہ بن گئے جس کے بعد قائم علی شاہ، شرمیلا فاروقی اور فریال تالپور لیاری گئیں جہاں انہوں نے عزیر بلوچ کے ساتھ ملاقات کی۔

حبیب جان کا کہنا تھا کہ چوہدری اسلم، رحمان ملک اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما مجھے تمام معاملات کا سرغنہ گردانتے تھے۔

انہوں نے کیا کہ عزیر بلوچ نہ صرف پولیس کے عام افسروں کے بلکہ آئی جی سندھ تک کے تبادلے کیا کرتا تھا، وزارت داخلہ رحمان ملک کی صورت میں اس کے دروازے پر کھڑی رہا کرتی تھی۔

اپنے انٹرویو میں انہوں نے مزید راز افشا کرتے ہوئے بتایا کہ آصف زرداری کے ساتھ عزیر بلوچ کی ملاقات ہوئی تھی جو بہت اہم تھی، عزیر بلوچ نے مجھے بتایا کہ آصف زرداری مجھ سے ملنا چاہتے ہیں اور قادر پٹیل کے ساتھ جانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری چاہتے تھے کہ ان کے بھائی لیاری سے الیکشن لڑیں، اس دوران مظفر ٹپی وہاں آ گئے جس سے جھگڑا شروع ہوا۔

حبیب جان کے مطابق جب حکومت کو خطرہ لاحق ہوا تو عزیر بلوچ کے پیپلزپارٹی کے ساتھ تعلقات ختم ہو گئے۔

یہ ویڈیو وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بھی ٹویٹ کی اور کہا کہ جرم اور سیاست ساتھ ساتھ چلتے رہے، حبیب خان نے آصٖف زرداری اور قادر پٹیل کو بےنقاب کر دیا ہے۔

Crime & politics have gone hand in hand.
Mafia Don Asif Zardari & his henchman Qadir Patel exposed yet again by Habib Jan who was once, in the middle of it all. https://t.co/JAT4CqxZjh pic.twitter.com/U2sLdDRIVJ

— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) July 11, 2020

یاد رہے کہ علی زیدی نے اس سے قبل کہا تھا کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ نامکمل ہے، اس میں 6 نام موجود ہی نہیں ہیں۔

پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عزیر  بلوچ  نے کہا کہ سرکی قیمت فریال تالپور اور آصف زرداری  کے  کہنے پرختم کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عزیزبلوچ  نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے سینیٹر یوسف کے کہنے پر قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کے بعد اویس ٹپی عزیربلوچ سے کام لیتا تھا

علی زیدی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں ایک شخص درجنوں قتل کا اعتراف کرتا ہے لیکن یہ کہیں نہیں بتایا کہ اس نے یہ قتل کس کے کہنے پر کیے۔

انہوں نے کہا کہ نبیل گبول نے گزشتہ رات  کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ مکمل نہیں ہے، جے آئی ٹی رپورٹ کے صفحہ نمبر 7 میں عزیر بلوچ  فریال تالپور سے ملاقات  کی بات  کرتا ہے، آخری صفحے پر وہ اس خدشہ کا اظہار کرتا ہے کہ مجھے اور اہل خانہ کو جان سے مار دیا جائے گا۔

Tags: حبیب خانعزیر بلوچعلی زیدی
sohail

sohail

Next Post

ایمازون نے اپنے ملازمین کو موبائل فون سے ٹک ٹاک ایپ ہٹانے کا کیوں کہا؟

پائلٹس کی مشکوک ڈگریاں، سی اے اے نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی

متحدہ عرب امارات کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال

'میں نے غلطی کر دی' کورونا کو جھوٹ سمجھنے والے نوجوان کے آخری الفاظ

‏ویڈیو اسکینڈل انکوائری رپورٹ میں جج ارشد ملک جرائم پیشہ گروہ کا حصہ قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In