• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

صدر ٹرمپ کا کورونا وبا کے دوران پہلی بار ماسک کا استعمال عالمی خبر بن گیا

by sohail
جولائی 12, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کو متاثر کیا وہیں کچھ ممالک کو اس وبا نے بری طرح سے اپنی لپیٹ میں لیا ہے، اس وقت پوری دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے۔

یہ بات عالمی میڈیا میں مسلسل کہی جاتی رہی کہ اس وبا کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کبھی ماسک پہنے نظر نہیں آئے جبکہ ہیلتھ حکام کی جانب سے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ماسک کا استعمال ضروری قرار دیا گیا تھا۔

اس وجہ سے جب ہفتے کے روز صدر ٹرمپ ملٹری ہسپتال کے دورے کے دوران پہلی بار ماسک پہنے ہوئے نظر آئے تو یہ بین الاقوامی میڈیا کی بڑی خبر بن گئی۔

صدر ٹرمپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے واشنگٹن کے مضافات میں واقع والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر کے دورے پر پہنچے جہاں انھوں نے زخمی جوانوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والوں سے ملاقات کی، انہوں نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج پر مامور عملے سے بھی ملاقات کی۔

 وائیٹ ہاؤس سے نکلتے ہوئے انھوں نے رپورٹرز سے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ خاص طور پر جب آپ کسی ہسپتال میں جاتے ہیں تو ماسک پہننا ایک بڑی یا اہم بات ہے۔

ٹرمپ نے ہیلی کاپٹر میں سوار ہوتے ہوئے ماسک نہیں پہنا بلکہ جب وہ ہسپتال کے قریب پہنچے تو انھوں نے اس کا استعمال کیا۔

صدر ٹرمپ نے ماسک پہننے میں بڑی دیر کر دی، انہوں نے ایسی وبا کے دوران ماسک کا استعمال نہیں کیا جس نے امریکہ میں 30 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا اور جس سے تقریباً ایک لاکھ 35 ہزار لوگ لقمہ اجل بنے۔ سوال یہ ہے کہ کیا صدر ٹرمپ اب ماسک کا باقاعدہ استعمال کریں گے؟

صدر ٹرمپ نے نیوز کانفرنس، ریلیوں  اور دیگر عوامی نقل و حمل کے دوران ماسک پہننے کو ترجیح نہیں دی جس کی وجہ سے ان پر شدید تنقید بھی کی گئی۔ اس کے برعکس ڈیموکریٹس اور ٹرمپ کے حریف جو بائڈن نے ماسک پہننے ہوئے نظر آئے ۔

یاد رہے کہ  وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی پہلے ماسک کا استعمال نہیں کرتے تھے اور ان کو اس سلسلے میں کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ لیکن کچھ عرصہ سے میٹنگز اور دیگر مواقع پر وہ ماسک پہنے دکھائی دیتے ہیں۔

Tags: ڈونلڈ ٹرمپڈونلڈ ٹرمپ اور ماسککورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

سائنسدانوں نے کورونا کے باعث ہونے والی اموات کے عوامل کا پتا چلا لیا

وزیراعظم اور دیگر صوبوں نے کورونا کے خلاف ہمارے اقدامات کی پیروی کی، وزیراعلیٰ سندھ

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیلی پرسٹن انتقال کر گئیں

سپریم کورٹ: پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار

میر شکیل الرحمان نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In