• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

میر شکیل الرحمان نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

by sohail
جولائی 13, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ، جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

12 مارچ کو چیئرمین نیب کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ پر میر شکیل الرحمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ایڈووکیٹ محمد امجد پرویز کی وساطت سے دائر درخواست میں میر شکیل الرحمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ میری عمر 63 سال ہے، گزشتہ 60 سالوں سے جنگ گروپ کی آزادانہ صحافت سے سویلین اور فوجی حکومتیں ناخوش رہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب چیئرمین نیب کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تو جیو نیوز نے احتساب کے عمل کی ساکھ بچانے کے لیے خبر نشر کی، اس کے بعد جیو نیوز کو بالخصوص شاہزیب خانزادہ کے پروگرام کے سبب نیب کے ذریعے دھمکایا گیا کہ پیمرا پروگرام بند کر دے گا جس کے بعد نیب کے کہنے پر پیمرا نے جیو نیوز کو نوٹسز جاری کر کے جرمانے عائد کرنا شروع کر دیئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیو نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا کہ نیب کو ایک ریاستی ادارے کے طور برتاؤ نہ کیا جائے، حکومت وقت، پنجاب اور کے پی کی صوبائی حکومتیں اس معاملے پر ناراض ہو گئیں اور مکمل طور پر اشتہار بند کر دیئے۔

انہوں نھے مزید کہا کہ نیب اور حکومت کے گٹھ جوڑ کے باعث کاروباری اعتماد زمین بوس ہو گیا، حکومت کو بعد میں احساس ہوا کہ نیب کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر شہریوں اور کاروباری شخصیات کو ہراساں کرنے سے نقصان ہو رہا ہے، تاجر برادری اور بیوروکریسی نے معیشت سے متعلق وزیراعظم اور آرمی چیف کو اپنے تحفظات سے متعلق آگاہ کیا، 28 دسمبر 2019 کو حکومت نے ایک آرڈیننس کے ذریعے تاجر برادری، شہریوں اور بیوروکریسی کے تحفظ فراہم کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرڈیننس کا جاری کرنا اس بات کو تسلیم کرنا ہے کہ نیب بےقابو ہو گیا ہے، نیب نے 8 اکتوبر 2019 کو جاری کردہ ایس او پیز میں کہا کہ تاجر برادری کے خلاف الزامات پر ان سے تحریری جواب مانگا جائے گا، جواب غیر تسلی بخش ہونے کے سبب سوالنامہ بھیجا جائے گا، تحریری جواب اور سوالنامہ کا جواب غیر تسلی بخش ہونے پر علاقائی ڈی جی نیب کاروباری شخصیات کو طلب کر سکے گا۔

درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے 28 فروری کو مذکورہ ایس او پیز پر عمل درآمد کئے بغیر میر شکیل الرحمان کو نوٹس جاری کیا، نیک نیتی اور نیب سے تعاون کرنے کے باوجود میر شکیل الرحمان کو گرفتار کر لیا، وہ نہ عوامی عہدہ رکھتے ہیں نا ہی ان پر کرپشن کا الزام ہے، نیب قانون کا اطلاق ان ہر نہیں ہوتا۔

میر شکیل الرحمان نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ 34 سالہ پرانے معاملے کے تناظر میں مبہم اور بے بنیاد الزامات کی بنیاد ہر انکوائری نہیں ہو سکتی، ایل ڈی اے کی شکایت کے بغیر دو افراد کے درمیان ہونے والے معاہدے کے خلاف نیب کاروائی نہیں کر سکتا، شکایت کے تصدیقی مرحلے میں درخواست گزار کی گرفتاری بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے جبکہ درخواست گزار کا مفرور ہونا ریکارڈ سے ثابت نہیں ہوتا، درخواست گزار کا ذاتی حیثیت میں پیش ہونا فرار ہونے کے تاثر کو یکسر زائل کرتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ کے ضمانت منسوخی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کے وارنٹ گرفتاری غیر قانونی ہیں جنہیں کالعدم قرار دیا جائے۔  درخواست گزار کو نیب کی حراست میں رکھنے کا عمل غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Tags: سپریم کورٹ آف پاکستانمیر شکیل الرحمان
sohail

sohail

Next Post

شوگر اسکینڈل ملزمان فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ، حکومت کی سپریم کورٹ میں دہائی

اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو یہ ملک ہی نہیں رہے گا، عطاالرحمان

دنیا کے 83 ارب پتی افراد کا خود پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ

عمران خان کا وزیراعظم رہنا ہر پاکستانی کی زندگی کے لیے خطرہ ہے، بلاول بھٹو

کرہ ارض کے باسیوں کی مریخ پر قبضے کی کوششوں کا اہم ترین مرحلہ آن پہنچا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In