• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

وزارت داخلہ نے امریکی شہری سنتھیا رچی کو کلین چٹ دے دی

by sohail
جولائی 17, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزارت داخلہ نے امریکی شہری سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے کے حوالے سے اپنی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

رپورٹ میں وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ سنتھیا رچی پاکستان میں قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں، وہ کسی قسم کی غیر قانونی یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی خاتون سمیت دیگر غیرملکیوں کے ویزے میں 31 اگست تک توسیع کی گئی تھی اور وہ اس عرصہ تک پاکستان میں قانونی طور پر رہ سکتی ہیں۔

رحمان ملک پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون سنتھیا رچی نے مزید تفصیل بتا دی

امریکی خاتون سنتھیا رچی کا سفری ریکارڈ سامنے آ گیا، 52 بار پاکستان آئیں

وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ سنتھیا رچی نے اپنے ویزے میں مزید توسیع کی درخواست دی ہوئی ہے جس پر 31 اگست کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

امریکی خاتون کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی نے تھانہ کوہسار میں بینکنگ قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنتھیا رچی پاکستان میں بزنس ویزہ پر مقیم ہیں لیکن انہوں نے ایک نجی بینک میں اکاؤنٹ کھلواتے وقت خود کو ملازمت پیشہ ظاہر کیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان راولپنڈی ڈویژن راجا عمار شوکت کی جانب سے جمع کرائی گئی اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنتھیا رچی کے پاسپورٹ کے مطابق وہ امریکی ریاست لوزیانہ میں پیدا ہوئی تھیں جبکہ انہوں نے نجی بینک میں اکاؤنٹ کھلواتے وقت اپنی پیدائش کیلیفورنیا میں ظاہر کی ہے۔

انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ امریکی خاتون نے اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے عوام سے فنڈز بھی مانگے ہیں جو قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔

Tags: اسلام آباد ہائیکورٹسنتھیا رچیوزارت داخلہ
sohail

sohail

Next Post

آغا افتخار کی سپریم کورٹ سے توہین عدالت کی کارروائی موخر کرنے کی درخواست

امریکہ، بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا مریضوں کا نیا ریکارڈ

10 سالہ لڑکے کو شارک نے کشتی سے کھینچ لیا، باپ بچانے کے لیے سمندر میں کود گیا

مسائل کا حل نکالنے کے بجائے کلبھوشن کیلئے آرڈیننس نکالا جا رہا ہے، بلاول

تنہا ہاتھی کاون کو کمبوڈیا بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا، وائلڈ لائف کا ہائیکورٹ میں بیان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In