• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

مسائل کا حل نکالنے کے بجائے کلبھوشن کیلئے آرڈیننس نکالا جا رہا ہے، بلاول

by sohail
جولائی 17, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل نہیں نکالا جارہا مگر کلبھوشن کیلئے آرڈیننس نکالنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے ٹویٹر پر آرڈیننس کی کاپی شیئر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے کلبھوشن کو سہولت فراہم کرنے کیلئے  آرڈیننس پیش کیا ہے۔

بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کی صحت کی حفاظت کیلئے اقداما ت کرنے چاہئیں، جتنے زیادہ لوگ فوت ہوں گے اتنا معیشت کو نقصان ہو گا۔

What is this secret Kulbhushan Jadhav ordinance introduced by our selected govt without taking the country or parliament into confidence. Absolutely outrageous. We demand answers & accountability. Yet another reason why this PM must go. https://t.co/phFy8Q5D4U pic.twitter.com/e359KozDLo

— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 17, 2020

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہمیں بے خبر رکھتے ہوئے کلبھوشن کیلئے آرڈیننس لایا جارہا ہے، اس حوالے سے حکومت کو اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

انہوں نے اسے غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی اور اس قسم کا آرڈیننس لاتے تو ہمیں کوئی نہ چھوڑتا، دفاع کونسل اسلام آباد میں دھرنا دے دیتی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہیں، وہ پی ٹی آئی اور سوشل میڈیا کے وزیراعظم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ہمارے ساتھ بہت عرصے سے ناانصافی ہو رہی ہے، آج تک ہمارے عدالت میں معاملات چل رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ آزاد عدلیہ کے لیے پیپلزپارٹی نے جدوجہد کی، عدلیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف کریں،پوری دنیا میں انصاف کے لیے عدلیہ کی طرف دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، پاکستان میں قانون سب کے لیے ایک ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو  غربت، بے روزگاری اور وبا پر فوکس کرنا چاہیے تھا، کورونا سے پہلے بھوک ،غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا تھا۔

Tags: بلاول بھٹو زرداریعمران خانکلبھوشن کے لیے آرڈیننسکلبھوشن یادیو
sohail

sohail

Next Post

تنہا ہاتھی کاون کو کمبوڈیا بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا، وائلڈ لائف کا ہائیکورٹ میں بیان

سانس لینے میں دشواری، کورونا سے متاثرہ ایشوریا رائے اسپتال منتقل

مشکوک لائسنس رکھنے والے مزید 15 پائلٹس معطل

کورونا وائرس: اسپین میں ایک لاکھ جانوروں کے قتل عام کی تیاریاں

پنجاب حکومت 46 کروڑ سے زائد رقم کی نئی گاڑیاں خریدے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In