• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

تنہا ہاتھی کاون کو کمبوڈیا بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا، وائلڈ لائف کا ہائیکورٹ میں بیان

by sohail
جولائی 18, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وائلڈ لائف کے نمائندے نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بتایا ہے کہ کاون ہاتھی کو کمبوڈیا بیجھنے کا فیصلہ کیا گیا کیوں کہ اس پر ہمیں کم خرچ کرنا پڑے گا۔

عدالتی احکامات کے باوجود چڑیا گھر سے جانوروں کی عدم منتقلی کے کیس پر سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نمائندہ وائلڈ لائف سے استفسار کیا کہ کیا آپکی میٹنگ ہوگئی ہے اور فیصلہ کیا ہوا؟

انہوں نے جواب میں بتایا کہ میٹنگ میں کاوان ہاتھی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، نیپال، سری لنکا اور کمبوڈیا کے نام فائنل تھے تاہم آخری فیصلہ کمبوڈیا کے حق میں کیا گیا۔

ڈائرکٹر جنرل وائلڈ لائف نے عدالت کو بتایا کہ حکومت کو ویزہ کیلئے خط لکھا گیا ہے، ایڈیشنل سیکرٹری ماحولیات نے بتایا کہ وائلڈ لائف نے ہمیں ویزے کیلئے لکھا ہے اور ہم وزارت خارجہ کو لکھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں ان تمام پراسسز سے گزرنے کیلئے 4 ہفتے لگیں گے، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ دنیا کی نظریں اس عدالتی فیصلے پر ہیں۔

نمائندہ وائلڈ لائف نے کہا کہ مرغزار چڑیا گھر کے باقی جانوروں کو سینکچریز منتقل کرنے کی تیاری مکمل ہو گئی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس معاملے میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر بادشاہی نظام کی علامت ہے، پرانے وقتوں میں بادشاہ چڑیا گھروں کا استعمال اپنی طاقت دکھانے کیلئے کرتے تھے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ انسان کی طاقت کمزوروں کی حفاظت کرنا ہے، ان کو ختم کرنا نہیں، انسانوں کو جانوروں کے رہنے کے ماحول کی حفاظت کرنا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جانور ناپید نہیں ہو رہے، انسان ہو رہے ہیں، اگر انسانوں نے ناپید ہونے سے بچنا ہے تو جانوروں کے رہنے کے ماحول کی حفاظت کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو معاملے پر دلچسپی لینے پر سراہتا ہوں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مگرمچھ کے متعلق بھی دریافت کیا جس پر ڈی جی وائلڈ لائف نے کہا کہ آج ہی مگر مچھ کو بھیجا گیا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مگر مچھ آپ کو بہت ساری دعائیں دیں گے، چڑیا گھر کے جانوروں حوالے سے تفصیلی آرڈر جاری کروں گا۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

عدالتی فیصلے پر بہت سی اہم شخصیات نے مسرت کا اظہار کیا۔

@KlasraRauf @AmirMateen2 your persistence TOP coverage RAISING AWARENESS on the animals at Islamabad zoo particularly the coverage on Kaavan THANKYOU ! Kaavan will be retired to Cambodia Wildlife Sanctuary @ftwglobal @AshrafRanaAry pic.twitter.com/TV8j4SGeud

— Anika ???????????????????????? (@anikasleem) July 18, 2020

Finally #Kaavan will be leaving #Pakistan ???? , our last Asian elephant will retire to the Cambodian Elephant Sanctuary … hopefully the best place for Kaavan … but a sad loss for us!

Time for living happy & wild & free❣️@aminattock @WWF @ftwglobal https://t.co/OIdDLi21JK

— Anila Khawaja (@anilakhawaja) July 17, 2020

واضح رہے کہ 2 سال قبل سینئر صحافی رؤف کلاسرا اور عامر متین نے 92 نیوز کے پروگرام مقابل میں خبر بریک کی تھی اور ہاتھی کی حالت زار پر متعدد پروگرام کیے گئے۔

Credit must be given to @AshrafRanaAry for his uniting efforts mobilising local & international icons as @cher and motivating @KlasraRauf and I to fight for his case for years. We’re sorry #Kaavan we couldn’t take care of you and hope for better life for you https://t.co/8mcTbYaHYi

— Amir Mateen (@AmirMateen2) July 17, 2020

سینیٹرز بھی کاون کی آزادی کے لیے آواز بلند کرتے رہے، وزراء سے بھی ملاقاتیں کی گئیں۔

میئر اسلام آباد انصر شیخ کو بار بار گزارش کی گئی، مارک کے ساتھ میٹنگ کے دوران انصر شیخ نے کاون کو قدرتی پناہ گاہ بھیجنے پر اپنی آمادگی بھی ظاہر کی تھی لیکن اس کے بعد کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی تھی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ساتھ بھی کاون کی آزادی کے لیے ملاقات کی گئی، وعدے سب کی طرف سے ہوئے مگر کسی نے آگے بڑھ کے ساتھ دیا نہ ہی مدد فراہم کی۔

اس دوران فری فار کاون کی تحریک چلی، سینیٹ کی کابینہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے کاون کو آزاد کر کے بھیجنے کے احکامات بھی دیے مگر کسی نے عمل نہ کیا۔

فری فار کاون کی تحریک دنیا بھر میں چل رہی ہے۔ فری دی وائلڈ نامی عالمی این جی او کے سربراہ ’مارک کون‘ اسلام آباد چڑیا گھر میں موجود ہاتھی کاون کی آزادی کے لئے کوشاں رہے۔

کاون آیا کہاں سے؟

ماہرین کے مطابق 34 سالہ ہاتھی کاون ذہنی بیماری کا شکار ہے۔ عمران خان نے 2015ء میں اس کی رہائی کے حق میں ٹویٹ کی تھی، امریکی گلوکارہ شر کی سمیت عالمی ستاروں نے بھی کاون کی رہائی کا کہا تھا۔

Thank you Mr. @klasrarauf and Mr. @amirmateen2 for doing TV shows #Muqabil for Kaavan ????. Your huge support is greatly appreciated❗️

— Cher (@cher) October 3, 2017

مارک کون کے مطابق چڑیا گھر کی انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے ہتھنی 2012ء میں مر چکی ہے اور کاون اس وقت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاون اپنی زندگی کے 36 سال قید میں گزار چکا ہے، اس کی منتقلی کے تمام اخراجات فری دی وائلڈ برداشت کرے گی۔

مارک کون کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں میں شعور پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے دنیا میں چڑیا گھر ختم ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے چڑیا گھر میں ہاتھی کی دیکھ بھال ٹھیک طرح سے نہیں ہو رہی ہے اور کمبو ڈیا وائلڈ لائف پارک ’کاون‘ کو وصول کرنے کے لئے تیار ہے۔

مارک کا کہنا تھا کہ کاون کی رہائی کے بدلے اسلام آباد چڑیا گھر کی انتظامیہ کو عالمی معیار کی ٹریننگ دینے کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کاون کی رہائی کے بدلے چڑیا گھر کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی تھی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاون کی رہائی کے بدلے عالمی معیار کا تھری ڈی ہولو گرافک چڑیا گھر بنا کر دے سکتے ہیں۔

سری لنکا کی حکومت نے یہ ہاتھی 1985 میں پاکستانی حکومت کو تحفے میں دیا تھا، 2002 میں اسے زنجیروں میں جکڑ دیا گیا تھا۔

کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں قیدیوں کو بھی وقتی طور پر آزاد کرنے کے فیصلوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

Tags: Kawan elephantکاون ہاتھی
sohail

sohail

Next Post

سانس لینے میں دشواری، کورونا سے متاثرہ ایشوریا رائے اسپتال منتقل

مشکوک لائسنس رکھنے والے مزید 15 پائلٹس معطل

کورونا وائرس: اسپین میں ایک لاکھ جانوروں کے قتل عام کی تیاریاں

پنجاب حکومت 46 کروڑ سے زائد رقم کی نئی گاڑیاں خریدے گی

ساڑھے 3 کروڑ ایرانی کورونا وائرس کی زد میں ہیں، صدر روحانی کا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In