ایمازون کے بانی جیف بیزوز پہلے ہی دنیا کے امیر ترین شخص ہیں لیکن انھوں نے ایک ہی دن میں اپنی دولت میں 10 ارب پاؤنڈ (13 ارب ڈالرز) کا اضافہ کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
اس اضافے کے بعد ان کی ذاتی دولت 189 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔
بیزوز کی دولت میں ایک ہی دن میں ہونے والا زبردست اضافہ ملکہ برطانیہ کے 350 ملین پاؤنڈ میں تقریباً 30 گنا اضافے کے برابر ہے۔ ان کی دولت برطانیہ کی سب سے بڑی فارماسیوٹیکل کمپنی استرازینکا سے بھی زیادہ ہے۔ جس کی قدر و قیمت یا مالیت اسٹاک ایکسچینج پر 121 ارب پاؤنڈ ہے۔
ایمازون کے بانی کی دولت میں بے پناہ اصافہ کی وجہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران لاکھوں افراد کا گھروں میں محصور ہونا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ساری دنیا تفریح کرنے اور اشیاء ضروریات کی خریداری کے لیے آن لائن ذرائع کو ترجیح دی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں کاروبار کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا وہیں پر رواں برس کے شروع میں ایمازون کے شیئرز میں 70 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ایک ہی دن میں کمپنی کے حصص میں 8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
1994 میں اپنے گیرج سے ایمازون کی شروعات کرنے والے جیف بیزوز اب بھی کمپنی کے 11 فیصد شیئرز کے علاوہ خلائی ٹریول وینچر بلیو اوریجن اور واشنگٹن پوسٹ کے مالک ہیں۔