شیخ عبداللہ بن سلیمانیہ المنیع اس سال میدان عرفات سے حج کا خطبہ دیں گے، وہ کونسل آف سینئیر سکالرز کے رکن اور ایوان شاہی میں مشیر ہیں۔
مسجد الحرام و مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلیمان نے اس کی منظوری دی ہے۔
یاد رہے کہ عرفات کے روز کا یہ خطبہ مسلمانوں کے دلوں میں بڑا مقام رکھتا ہے اس لیے سعودی عرب کی حکومت نے اس کے ترجمے کا خصوصی دھیان رکھ رہی ہے۔
گزشتہ ہفتے دونوں مساجد کے معاملات کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل پریذیڈنسی کے رہنما شیخ عبدالرحمان ال سدیس نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہا تھا کہ اس برس خطبہ کا 10 زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔
عبداللہ بن سلیمان المنیع الوشم کے شقرا علاقے میں 1349ھ کو مطابق 6 دسمبر 1930 کو پیدا ہوئے تھے۔ ان کی عمر 89 برس ہے۔
وہ متعدد کتابوں کے مصنف بھی ہیں، انہوں نے امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہوا ہے۔