• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داران کو نہیں چھوڑیں گے، چیف جسٹس

by sohail
اگست 4, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

چیف جسٹس گلزار احمد نے واضح کیا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داران کو نہیں چھوڑیں گے اور غفلت کے مرتکب افراد کیساتھ قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کیس کی سماعت کے بعد حکم دیا کہ اٹارنی جنرل حکومت سے رپورٹ پر ہدایت لیکر عدالت کو جواب دیں۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سانحہ اے پی ایس ازخود نوٹس کی سماعت کی اور پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ابراہیم کی سربراہی میں قائم کمیشن کی رپورٹ اٹارنی جنرل کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت چار ہفتوں تک ملتوی کردی۔

سماعت کے موقع پر آرمی پبلک سکول شہدا کے والدین عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے انصاف کی گزارش کی۔

چیف جسٹس نے والدین سے کہا کہ ہمیں آپ سے بے حد ہمدردی ہے، جو آپ کے ساتھ ہوا ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہے تھا۔

انہوں نے والدین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالت سے کیا چاہتے ہیں؟ جس پر والدین نے کہا کہ ہمیں کمیشن رپورٹ کی کاپی چاہیے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ ابھی ہم نے نہیں پڑھی اور حکومت کا جواب آئے گا تو دیکھ لیں گے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ چھ والیم پر مشتمل رپورٹ ہے پہلے عدالت دیکھے گی پھر بتائیں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس میں دو رائے نہیں کہ قانون اور آئین کے مطابق جو ہوگا وہی کریں گے، ہم نے کمیشن بنایا ہے ہم ہی اسے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

والدین نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ اس صورت حال میں ہم یہاں نہیں رہ سکتے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہاں قانون کی حکمرانی ہے جس کی کوتاہی ہے اسے قانون کے مطابق دیکھیں گے، ہم نے کسی بھی ذمہ دار کو نہیں چھوڑنا ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ جو رپورٹ آئی ہے اس پر فیصلہ عدالت نے ہی کرنا ہے۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت  چار ہفتوں تک ملتوی کردی۔

Tags: سانحہ اے پی ایسسپریم کورٹ آف پاکستان
sohail

sohail

Next Post

حکومت کا بڑا اقدام، وفاقی کابینہ سے صحافیوں کے تحفظ کا بل منظور

مالی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اسپین کے سابق بادشاہ ملک چھوڑنے پر مجبور

ریت پر لکھے ایس او ایس نے غیرآباد جزیرے پر پھنسے 3 افراد کی جان بچا لی

مقبوضہ کشمیر پاکستان کے سرکاری نقشے کا حصہ بن گیا

سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے لیے قاہرہ کے ریستوران میں روبوٹ ویٹر متعارف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In