• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ریت پر لکھے ایس او ایس نے غیرآباد جزیرے پر پھنسے 3 افراد کی جان بچا لی

by sohail
اگست 4, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

راستہ بھٹک جانے کے بعد بحرالکاہل کے ایک غیرآباد جزیرے پر پھنس جانے والے تین افراد ریت پر ایک بڑا ایس او ایس میسج لکھنے کی وجہ سے تلاش کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افراد 3 روز سے مائیکرونیشیا کے جزائر سے لاپتہ ہو گئے تھے جس کے بعد ان کی تلاش میں نکلے آسٹریلیا اور امریکہ کے ہوائی جہازوں نے ایک چھوٹے جزیرے پکلٹ کی ریت پر لکھے گئے ایس او ایس کو دیکھ لیا۔

یہ تینوں لوگ پلاوٹ سے 30 جولائی کو ایک 7 فٹ طویل کشتی میں سفر پر نکلے مگر راستہ بھٹک گئے اور تیل ختم ہونے کے بعد ایک چھوٹے سے غیرآباد جزیرے پر پہنچ گئے۔

ان کی گمشدگی کے بعد حکام نے تلاش کے لیے آسٹریلیا سے مدد طلب کی جس پر ہوائی میں فوجی مشقوں سے واپس آنے والے جنگی جہاز کینبرا کو اس علاقے کی طرف موڑ دیا گیا، بعد ازاں ان کے ساتھ امریکی جہاز بھی شامل ہو گئے۔

گمشدہ افراد اپنی مطلوبہ منزل سے 190 کلومیٹر دور جزیرے پر ملے، ان کی حالت ٹھیک تھی، آسٹریلیا کے فوجی ہیلی کاپٹر نے جزیرے کے ساحل پر اتر کر انہیں خوراک اور پانی فراہم کیا۔

کینبرا کے کپتان ٹیری ماریسن نے کہا کہ مجھے اپنے عملے کے پروفیشنل ازم اور ریسپانس پر فخر ہے، ہم دنیا میں جہاں بھی ہوں سمندر میں جانوں کی حفاظت میں حصہ لینا ہمارا فرض ہے۔

یاد رہے کہ ایس او ایس بین الاقوامی طور پر تسلیم کیا گیا سگنل ہے جس کا مطلب ‘ہماری جان بچائیں’ ہے، اس کا آغاز مورس کوڈ سے ہوا تھا۔

Tags: ایس او ایس سگنلجزیرے پر پھنسے افراد
sohail

sohail

Next Post

مقبوضہ کشمیر پاکستان کے سرکاری نقشے کا حصہ بن گیا

سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے لیے قاہرہ کے ریستوران میں روبوٹ ویٹر متعارف

کوریا کے سائنسدانوں نے انسانی خلیوں کی عمر بڑھانے والے اینزائم کا پتا چلا لیا

بیروت کے اسلحہ ڈپو میں دھماکوں سے 100 ہلاک، ہزاروں زخمی

ہر بندہ کرسی پر بیٹھ کر اپنا ایجنڈا چلا رہا ہے، جسٹس عیسیٰ نیب پر برہم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In