• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

مطیع اللہ جان کا اغوا، کسی محکمے نے ابھی تک جواب نہیں دیا، پولیس رپورٹ

by sohail
اگست 5, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سینیر صحافی مطیع اللہ جان کے اغواء کے متعلق آئی جی اسلام آباد نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وزارت دفاع، آئی بی سمیت دیگر حکومتی ایجنسیوں سے معاونت کی درخواست کی گئی مگر ابھی تک کسی محکمے نے جواب نہیں دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ کی جیو فنسنگ رپورٹ بھی ابھی تک موصول نہیں ہوئی، موبائل کال ڈیٹا کے لیے موقعہ کے دن ہی متعلقہ محکمے کو لکھ دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سیف سٹی کیمروں کا ریکارڈ بھی ابھی تک موصول نہیں ہوا جبکہ جائے بازیابی سے آنکھوں کی کالی پٹی، ٹیپ برآمد کر لیے گئے تاہم پٹی اور منہ پر باندھی گئی ٹیپ کی فرانزک رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نادرا نے فوٹیج میں موجود اغوا کاروں کی شناخت کے متعلق کوئی جواب نہیں دیا، معاملے کی ایس آئی ٹی نے تفتیش کی ہے، اس پر جے آئی ٹی بنائی جائے گی۔

سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مطیع اللہ جان کے اغوا کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 بھی شامل کر لی گئی جبکہ ملزمان کی تلاش اور شناخت کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ تمام اضلاع کی پولیس اور ایف آئی اے کو خط لکھا گیا کہ کیا مطیع اللہ جان انھیں کسی مقدمے میں مطلوب تھے جنہوں نے جواب میں کہا ہے کہ وہ کسی مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں۔

Tags: آئی جی اسلام آباد کی رپورٹسپریم کورٹ آف پاکستانمطیع اللہ جان کا اغوا
sohail

sohail

Next Post

صدر ٹرمپ نے بیروت دھماکوں کو ممکنہ طور پر بم حملہ قرار دے دیا

جماعت اسلامی کی ریلی پر دستی بموں سے حملہ۔ متعدد افراد شدید زخمی

مجھ سے دگنا عمر کا طاقتور شخص کئی سال جنسی طور پر ہراساں کرتا رہا، عائشہ عمر کا انکشاف

بیروت دھماکوں میں ایک پاکستانی لڑکا جاں بحق، 4 زخمی

دبئی میں اجمان مارکیٹ شدید آگ کی لپیٹ میں آ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In