کراچی: جماعت اسلامی کی یوم استحصال کشمیر ریلی پر نامعلوم افراد نے دستی بموں سے حملہ کر دیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں مسجد بیت المکرم کے قریب جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی قیادت میں کشمیر ریلی گزر رہی تھی جب موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد اس پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔
جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان تقریر کر رہے تھے، ریلی بیت المکرم مسجد سے حسن اسکوائر کی جانب جا رہی تھی۔
انہوں نے اسے را کے ایجنٹوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔