سپریم کورٹ نے گیس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کمپنیوں کی اپیلیں مسترد کر دی ہیں۔
عدالت عظمیٰ کے جسٹس مشیر عالم نے فیصلہ پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنیوں کو 417 ارب روپے ادا کرنا ہوں گے۔
سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، فیصلے کے مطابق کمپنیز کو جی آئی ڈی سی ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔
یاد رہے کہ سابق حکومت نے گیس پائپ لائن منصوبوں کیلئے سیس کے نام سے ایک ٹیکس لاگو کیا تھا، موجودہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے جی آئی ڈی سی کے 220 ارب روپے معاف کر دیے تھے۔
میڈیا اور اپوزیشن کی شدید تنقید کے بعد حکومت نے آرڈیننس واپس لے لیا تھا اور معاملہ عدالت میں چلا گیا تھا۔