انڈین پریمیئر لیگ کے لیے منتخب نہ ہونے پر بھارت کے نوجوان کرکٹر نے خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق 27 سالہ کرن تیواڑی آئی پی ایل کے متحدہ امارات میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں منتخب نہ ہونے پر بہت پریشان تھا اور اس نے خودکشی سے قبل اپنے دوست کو بھی فون کیا تھا۔
اس دوست نے کرن کی بہن کو اطلاع دی کہ ان کا بھائی سخت ڈیپریشن میں ہے، ان کی بہن نے والدہ تک یہ بات پہنچائی مگر اس وقت تک دیر ہو چکی تھی اور وہ خودکشی کر چکا تھا۔
جب اس کے اہلخانہ کرن کے گھر پہنچے تو وہ اندر سے بند تھا، دروازہ توڑا گیا تو ان کی لاش چھت سے لٹکی ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق وہ بیروزگار تھا اور وہ کسی ریاست کے لیے کرکٹ کھیلنے کی کوشش کر رہا تھا جو آئی پی ایل میں منتخب ہونے کی شرط ہے۔
کرن تیواڑی کو بھارت میں ان کے بولنگ ایکشن اور جسامت کی وجہ سے جونیئر ڈیل اسٹین کہا جاتا تھا۔