• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 8, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں امن معاہدہ طے پا گیا، باہمی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق

by sohail
اگست 14, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکہ کی مدد سے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق دونوں ممالک تعلقات معمول پر لانے پر متفق ہو گئے ہیں۔

فلسطینیوں نے اس معاہدے کو پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف قرار دے دیا ہے۔

اس معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا ہے، اسرائیل نے مغربی کنارے کی فلسطینی زمینوں کو اپنے ملک کا حصہ نہ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

اس معاہدے کے بعد یو اے ای پہلا خلیجی ملک اور مصر، اردن کے بعد تیسرا عربی ملک بن گیا ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ حیران کن معاہدہ اسرائیل، یو اے ای اور امریکہ کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد طے پایا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اسے بہت بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے دو عظیم دوستوں کے مابین تاریخی امن معاہدہ ہے۔

انہوں نے اسرائیل اور یو اے ای کا مشترکہ اعلامیہ بھی ٹویٹر پر شیئر کیا ہے۔ نیتن یاہو نے عبرانی زبان میں ٹوئٹ کیا کہ ‘یہ تاریخی دن’ ہے۔

جمعرات کو امریکی صدر ٹرمپ، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان کے مابین ٹیلیفون پر گفتگو کے بعد معاہدہ طے پایا ہے۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ تاریخی سفارتی پیش رفت مشرق وسطیٰ میں امن کا عمل آگے بڑھائے گی، آنے والے ہفتوں میں اسرائیل اور یو اے ای کے وفود کے درمیان ملاقات ہو گی جس میں سرمایہ کاری، سیاحت، براہ راست پروازیں، سیکیورٹی، ٹیلی کمیونیکیشن اور دیگر معاملات پر معاہدے کیے جائیں گے۔

وائٹ ہاؤس میں رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ خطے کی دیگر مسلمان اقوام بھی یو اے ای کے نقش قدم پر چلیں گی۔

فلسطینیوں کا ردعمل

فلسطین کے مختلف گروہوں نے اس معاہدے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے فلسطینیوں کے مقاصد کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا کیونکہ اس میں فلسطینی عوام کے حقوق کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

حماس نے معاہدے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کی پشت میں غداری کا خنجر گھونپنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

Tags: اسرائیل، یو اے ای معاہدہحماسڈونلڈ ٹرمپنیتن یاہو
sohail

sohail

Next Post

یو اے ای سے معاہدے کے ایک روز بعد ہی اسرائیلی وزیراعظم اپنی زبان سے پھر گئے

بھارت میں ایک ہی روز میں ساڑھے 64 ہزار کورونا کیسز، ایک ہزار سے زائد اموات

اسرائیل سے معاہدے پر ترکی کی یو اے ای پر شدید تنقید، منافقانہ رویہ قرار دے دیا

ملک کے لیے خدمات سرانجام دینے والے 184 افراد کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان

آئی پی پیز سے معاہدہ ہو گیا، بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، عمران خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In