ٹی وی کی معروف اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ نے اپنی بیٹی کے ساتھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس کے بعد ان کے مداحوں میں یہ تجسس پیدا ہو گیا ہے کہ انہوں نے خاموشی کے ساتھ کس سے شادی کی ہو گی۔
انسٹاگرام سٹوری پر صنم بلوچ اور ان کی ننھی منی بیٹی نے میچنگ کے ساتھ سفید لباس پہنا ہوا ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ دوسری شادی کس شخص سے ہوئی ہے۔
سٹوری کے نیچے جہاں مبارکباد کے پیغامات کا ڈھیر لگ گیا وہیں یہ سوال بھی مداح پوچھتے رہے کہ انہوں نے کس کے ساتھ شادی کی ہے مگر صنم بلوچ اس موضوع پر خاموش رہیں۔
ان کی پہلی شادی اداکار اور میزبان عبداللہ فرحت اللہ کے ساتھ ہوئی تھی جس کا اختتام 2018 میں ہوا تھا، اس کے بعد سے اب تک صنم بلوچ نے کبھی دوسری شادی کا ذکر نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کے مداحوں کے لیے یہ پراسرار خبر بن گئی ہے۔
ان کے پہلے شوہر عبداللہ فرحت نے صنم بلوچ کی بیٹی کے ساتھ تصاویر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ انکل بن گئے ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں دونوں کے لیے دعاؤں اور محبت کا پیغام بھیجا ہے۔