• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 4, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

آسٹریلیا میں شوہر نے شارک پر حملہ کر کے بیوی کی جان بچا لی

by sohail
اگست 15, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

آسٹریلیا میں ایک شخص نے شارک پر حملہ کر کے اپنی بیوی کی جان بچا لی۔

35 سالہ شانٹن ڈوائل نیو ساؤتھ ویلز کے سمندر میں سرفنگ کر رہی تھیں جب ان پر ایک شارک نے حملہ کر دیا، ان کے شوہر مارک رپلے نے اپنی بیوی کو شارک کی گرفت میں دیکھا تو انہوں نے سرفنگ بورڈ سے سمندر میں چھلانگ لگا دی اور خونخوار مچھلی پر مکے برسانے شروع کر دیے۔

10 سالہ لڑکے کو شارک نے کشتی سے کھینچ لیا، باپ بچانے کے لیے سمندر میں کود گیا

شارک نے گھبرا کر شانٹن کو چھوڑ دیا اور سمندر کی طرف چلی گئی جس کے بعد مارک اپنی بیوی کو سہارا دے کر ساحل تک لے آئے۔ انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا، ان کی دائیں ٹانگ بری طرح زخمی ہو گئی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ان پر حملہ کرنے والی شارک مچھلی نوجوان تھی اور اس کی لمبائی 10 فٹ تک تھی۔

سرف لائف سیونگ کے چیف ایگزیکٹو سٹیون پیئرس نے مارک رپلے کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ اس شخص نے اپنا سرفنگ بورڈ چھوڑ کر سمندر میں چھلانگ لگائی اور شارک پر مکے برسا کر اپنی بیوی کی جان بچائی۔

انہوں نے کہا کہ مارک اس کے بعد اپنی بیوی کو ساحل سمندر تک بھی لے آئے، انہوں نے ایک ہیرو کی طرح یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

شانٹن کو ساحل پر موجود افراد نے ابتدائی طبی امداد دی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ رواں برس آسٹریلیا میں شارک مچھلی کا یہ تیسرا حملہ ہے، ان میں سے ایک واقعہ میں ایک نوجوان سرفر کی جان چلی گئی تھی۔

Tags: آسٹریلیا کے سمندر میں شارک مچھلیاںشارک مچھلی کا حملہ
sohail

sohail

Next Post

پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، پی پی پی کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے اکٹھے ہو گئے

کورونا وبا، 25 فیصد امریکی نوجوانوں کے سنجیدگی سے خودکشی کے متعلق سوچنے کا انکشاف

30 منٹ میں سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے والی ٹیکنالوجی تیار

ہمیں لائن میں آنے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، بلاول

سندھ ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ غیرقانونی قرار دے دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In