• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

نئی تحقیق میں فیس بک عوام کی صحت کے لیے بڑا خطرہ قرار

by sohail
اگست 19, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, ٹیکنالوجی, صحت
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایک تحقیق کے مطابق گزشتہ برس 3 ارب 80 کروڑ افراد نے فیس بک پر صحت کے متعلق غلط معلومات دیکھیں، ان میں کورونا وبا کے دوران مزید اضافہ ہوا ہے۔

آواز نامی گروپ کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں فیس بک کو عوام کی صحت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ فیس بک نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ انہوں نے ایسی معلومات کے خلاف جو اقدامات کیے ہیں انہیں اس تحقیق میں مدنظر نہیں رکھا گیا۔

آواز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے صحت کے متعلق غلط معلومات میں سے صرف 16 فیصد پر وارننگ کے لیبل دیکھے ہیں۔

ریسرچ کے مطابق غلط معلومات پھیلانے والی 10 بڑی ویب سائیٹس کے فیس بک پیجز پر ویوز عالمی ادارہ صحت جیسی سرکاری ویب سائیٹ کی نسبت 4 گنا زیادہ تھے۔

غلط اطلاعات پھیلانے والے 42 پیجز کو 2 کروڑ 80 لاکھ فیس بک صارفین فالو کر رہے ہیں۔ 84 لاکھ افراد نے ایک مضمون پڑھا جس میں کہا گیا تھا کہ بل گیٹس کے ادارے کی فراہم کردہ پولیو ویکسین بھارت کے 5 لاکھ بچے مفلوج ہو گئے ہیں۔

اسی طرح 45 لاکھ افراد نے ایک ایسا آرٹیکل پڑھا جس میں قرنطینہ کو عوامی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا گیا تھا۔

فیس بک انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم غلط معلومات کے پھیلاؤ کے متعلق آواز گروپ کے مقاصد سے ہم آہنگی رکھتے ہیں، حقائق کی جانچ پڑتال کرنے والا ہمارے عالمی نیٹ ورک نے اپریل سے جون تک 9 کروڑ 80 لاکھ کورونا سے متعلقہ غلط معلومات پر وارننگ دی ہے جبکہ 70 لاکھ مواد کو ہٹا دیا ہے۔

Tags: صحت کے متعلق غلط معلوماتفیس بکفیس بک پر غلط معلومات
sohail

sohail

Next Post

کورونا وبا لاکھوں مزید جانیں لے کر 2021 کے آخر تک ختم ہو جائے گی، بل گیٹس

وفاقی دارالحکومت میں سرکاری زمینوں پر تعمیرات کی اجازت دینے پر پابندی عائد

توہین آمیز تقریر کرنے والے آغا افتخار کی ضمانت کی درخواست منظور

سپریم کورٹ نے ریلوے کی ازسرنو تشکیل کے لیے 4 ہفتے کی مہلت دے دی

انٹرنیشنل پیمنٹ گیٹ وے، عنقریب پاکستانی صارفین پے پال سروس استعمال کر سکیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In