• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سپریم کورٹ نے ریلوے کی ازسرنو تشکیل کے لیے 4 ہفتے کی مہلت دے دی

by sohail
اگست 20, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ نے ریلوے کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے چار ہفتے کی مہلت دیدی، عدالت نے یہ مہلت پلاننگ کمیشن کی درخواست پر دی۔

عدالت نے سرکولر ریلوے پر سندھ حکومت اور ریلوے سے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ ازخودنوٹس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کراچی حیدرآباد برج کسی بھی وقت گر سکتا ہے، کوٹری میں انگریز کا بنایا ہوا پُل آج بھی درست حالت میں ہے، دریائے سندھ پر کوئی ایسا پُل نہیں جس پر قوم فخر کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایوب خان کے دور میں بننے والا ایوب برج واحد خوبصورت پُل ہے، ایوب برج کے بعد ملک میں جتنے بھی پُل بنے سب گندے بنائے گئے، ایم ایل ون کیلئے اچھے برج بنائے جائیں، دریائے سندھ ملک کی معیشت چلاتا ہے اسکو عزت دیں۔

 سیکرٹری ریلوے نے عدالت کو بتایا کہ ایم ایل ون میں سٹیٹ آف دی آرٹ پُل بنائے جائیں گے، ایم ایل ون کا پیکج ون 3 سال میں مکمل ہوگا۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ تین سال بہت زیادہ ہیں، چائنہ والے تو مہینوں میں ریلوے لائن بچھا دیتے ہیں، فنڈز موجود ہیں تو منصوبہ مکمل ہونے میں وقت نہیں لگنا چاہیے، 1800 کلومیٹر کا ٹریک بچھانا چائنہ کیلئے کوئی مشکل نہیں۔

 کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ کراچی میں ریلوے سٹیشنز کی فینسنگ کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا۔ عدالت نے مزید سماعت چار ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔

Tags: پاکستان ریلوےسپریم کورٹ آف پاکستان
sohail

sohail

Next Post

انٹرنیشنل پیمنٹ گیٹ وے، عنقریب پاکستانی صارفین پے پال سروس استعمال کر سکیں گے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چین کے 'اہم ترین دورے' پر روانہ

خلیل الرحمان کی ماروی سرمد کے ساتھ بدکلامی، نجی ٹی وی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد

نیشنل پارٹی کے رہنماء سینیٹر میر حاصل خان بزنجو انتقال کرگئے

زکام، کھانسی کے لیے ادویات کے بجائے شہد کا استعمال زیادہ مفید ہے، نئی سائنسی تحقیق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In