• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

وفاقی دارالحکومت میں سرکاری زمینوں پر تعمیرات کی اجازت دینے پر پابندی عائد

by sohail
اگست 20, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دارالحکومت میں سرکاری زمینوں پر تعمیرات کی اجازت دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نیشنل ایریا پارک میں سرکاری زمین پر قبضے کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایسا ہونا میئر اور چیئرمین سی ڈی اے کا مس کنڈکٹ ہے۔ اس حوالے سے سینیٹر اورنگزیب اورکزئی اور میئر اسلام آباد کے خلاف ریفرنس بنتا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضے کے ضمن میں تفصیلی فیصلہ جاری کریں گے۔

عدالت نے سینیٹر اورنگزیب اورکزئی سے استفسار کیا کہ آپ نے سرکاری زمین پر باڑ کیوں لگائی ہے؟ انہوں نے جواب میں کہا کہ باڑ تو وزیراعظم کے گھر بھی لگی ہوئی ہے جو پارٹی رہنماؤں نے اپنے خرچے پر لگوائی ہے۔

عدالت نے انہیں کہا کہ آپ وزیراعظم کو سرکاری زمین پر قبضے کے کیس میں نہ لائیں۔

میئر اسلام آباد شیخ انصر نے عدالت کو بتایا کہ سرکاری زمین پر تعمیرات کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ صرف پودے لگانے کی اجازت دی گئی، انہوں نے کہا کہ اگر عدالت حکم دے تو باڑ ہٹا دیتے ہیں۔

عدالت نے جواب میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری زمین کی حفاظت آپ کا فرض ہے جو آپ نے پورا نہیں کیا، آپ ہمارے اوپر احسان نہ کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں سرکاری زمین کی حفاظت کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سب سے زیادہ قبضے کئے گئے۔

اس موقع پر ڈائرکٹر ماحولیات نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے ادارے نے صرف 10 سے 15 ایکڑ کے رقبے پر پودے لگانے کی اجازت دی تھی، اگر اس سے زیادہ رقبے پر باڑ لگی ہے تو یہ تجاوز ہے۔

سی ڈی اے حکام نے کہا کہ نیشنل پارک ایریا میں اختیارات میٹروپولیٹن کارپوریشن اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے پاس ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بعد ازاں وفاقی دارالحکومت میں سرکاری زمین پر تعمیرات کی اجازت پر پابندی عائد کر دی۔

Tags: اسلام آباد ہائیکورٹسرکاری زمینوں پر قبضےشیخ انصرمیئر اسلام آبادوفاقی دارالحکومت
sohail

sohail

Next Post

توہین آمیز تقریر کرنے والے آغا افتخار کی ضمانت کی درخواست منظور

سپریم کورٹ نے ریلوے کی ازسرنو تشکیل کے لیے 4 ہفتے کی مہلت دے دی

انٹرنیشنل پیمنٹ گیٹ وے، عنقریب پاکستانی صارفین پے پال سروس استعمال کر سکیں گے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چین کے 'اہم ترین دورے' پر روانہ

خلیل الرحمان کی ماروی سرمد کے ساتھ بدکلامی، نجی ٹی وی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In