• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا وبا لاکھوں مزید جانیں لے کر 2021 کے آخر تک ختم ہو جائے گی، بل گیٹس

by sohail
اگست 19, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیرترین افراد میں شامل بل گیٹس کا کہنا ہے کہ کورونا وبا 2021 کے آخر میں ختم ہو جائے گی مگر اس سے قبل وہ غریب ممالک میں لاکھوں افراد کو ہلاک کر دے گی۔

دی اکنامسٹ کے ایڈیٹر ان چیف زینی منٹن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تمام ہلاکتیں براہ راست کورونا کے باعث نہیں ہوں گی بلکہ مریضوں کی بڑی تعداد کے سبب صحت کے نظام اور معیشتوں پر دباؤ بھی اس کی اہم وجہ ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیگر بیماریوں کے خلاف ویکسین اور ادویات کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا ہو جاتی ہیں جس سے ملیریا اور ایڈز سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ کم ہوتی زرعی پیداوار کے باعث بڑے پیمانے پر بھوک کا مسئلہ پیدا ہو گا جبکہ تعلیم کی شرح میں کمی آئے گی۔

انہوں نے امریکہ میں کورونا وائرس پر ہونے والی سیاست اور سازشی نظریات کے پھیلاؤ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں وجوہات نے کورونا وبا کے خلاف کوششوں کی رفتار سست کر دی ہے۔

انہوں نے یہ پیش گوئی کی کہ 2021 کے آخر تک کورونا کی موثر ویکسین دنیا کے زیادہ تر افراد تک پہنچ جائے گی اور بڑی آبادی میں وائرس کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہونے کی وجہ سے وبا کا خاتمہ ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ پولیو سمیت دیگر وائرس کے خلاف بل گیٹس کی جدوجہد سالوں پر محیط ہے، انہوں نے کئی برس پہلے ہی عالمی وبا کے متعلق دنیا کو خبردار کر دیا تھا۔

ان کی بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن اب تک کورونا کے خلاف 35 کروڑ ڈالرز سے زیادہ کے عطیات کا وعدہ کر چکی ہے لیکن ان کا کہنا ہے اس وبا کے خاتمے کے لیے اربوں ڈالرز کی ضرورت ہے۔

Tags: بل گیٹسبل گیٹس کی پیش گوئیکورونا کی ویکسین کب تک تیار ہو گیکورونا ویکسین
sohail

sohail

Next Post

وفاقی دارالحکومت میں سرکاری زمینوں پر تعمیرات کی اجازت دینے پر پابندی عائد

توہین آمیز تقریر کرنے والے آغا افتخار کی ضمانت کی درخواست منظور

سپریم کورٹ نے ریلوے کی ازسرنو تشکیل کے لیے 4 ہفتے کی مہلت دے دی

انٹرنیشنل پیمنٹ گیٹ وے، عنقریب پاکستانی صارفین پے پال سروس استعمال کر سکیں گے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چین کے 'اہم ترین دورے' پر روانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In