• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 31, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

طیب اردوان نے ایک اور تاریخی چرچ کو مسجد میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

by sohail
اگست 21, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ترکی کے صدر طیب اردوان نے ایک اور قدیم چرچ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے، اسے چرچ فتح استنبول کے وقت مسجد کی صورت دی گئی تھی اور بعد ازاں اسے میوزیم بنا دیا گیا تھا۔

1000 سالہ قدیم کاریے میوزیم عیسائیوں کے لیے ایک اہم کلیسا تھا جسے فتح استنبول کے 50 برس بعد مسجد میں تبدیل کر دیا گیا تھا، 1945 میں ترکی کی حکومت نے اسے عجائب گھر بنا دیا تھا۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد ترک قیادت نے سیکولرازم کی ترویج کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے تھے، ان میں سے ایک ایسے تاریخی چرچ کو میوزیم بنانا تھا جنہیں ترکوں کی فتح کے بعد مساجد میں بدل دی گیا تھا۔

1958 میں امریکہ کے فنون لطیفہ سے متعلق تاریخ دانوں نے اس میں چرچ کے حقیقی موزیک کی بحالی میں مدد کی تھی اور اسے عوام کے لیے بطور عجائب گھر کھول دیا گیا۔

ترکی کی انتظامی عدلیہ نے نومبر میں میوزیم کو مسجد میں تبدیل کرنے کی منظوری دی تھی۔

اے ایف پی کے ایک رپورٹر کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ میوزیم عوام کے لیے کھلا ہے۔

یاد رہے کہ ترک حکومت نے تاریخی آیا صوفیہ چرچ کو بھی میوزیم سے مسجد میں بدلنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس میں ایک طویل عرصہ بعد پہلی بار نماز جمعہ بھی ادا کی گئی جس میں طیب اردوان نے شرکت کی تھی۔

Tags: آیا صوفیہطیب اردوانکاریے میوزیم کو مسجد میں بدلنے کا فیصلہ
sohail

sohail

Next Post

سپریم کورٹ: آئی جی اسلام آباد کو غیر قانونی طور پر گھر الاٹ ہونے کا انکشاف

جرمنی میں اسکول کھولنے کے بعد بڑی تعداد میں طلبہ، اساتذہ کورونا میں مبتلا

یورپ میں کورونا دوبارہ پھیلنے لگا، لاطینی امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی لاکھ ہو گئی

مزید عرب ممالک جلد اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر لیں گے، وزیرخارجہ یو اے ای کا انکشاف

عمران خان مشکل میں پھنسے تو کوئی بڑا فیصلہ کر لیں گے، شیخ رشید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In